موہالی:پلیئر آف دی میچ شیوم دوبے نے کہا کہ میں کافی عرصے سے موقع کا انتظار کر رہا تھا۔ میں خود کو تیار کر رہا تھا، جس سے جب بھی موقع ملے تو میں اچھی کارکردگی کا مظاہ کر سکوں۔ جب میں بیٹنگ کرنے آیا تو میں نے وہی کیا جو میں نے ماہی بھائی (ایم ایس دھونی) سے میچ ختم کرنے کے بارے میں سیکھا تھا۔
-
Acing the chase 😎
— BCCI (@BCCI) January 12, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Conversations with Captain @ImRo45 👌
Message for a special bunch 🤗
Hear from the all-rounder & Player of the Match of the #INDvAFG T20I opener - @IamShivamDube 👌👌 - By @ameyatilak
WATCH 🎥🔽 #TeamIndia | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/edEH8H3O5f
">Acing the chase 😎
— BCCI (@BCCI) January 12, 2024
Conversations with Captain @ImRo45 👌
Message for a special bunch 🤗
Hear from the all-rounder & Player of the Match of the #INDvAFG T20I opener - @IamShivamDube 👌👌 - By @ameyatilak
WATCH 🎥🔽 #TeamIndia | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/edEH8H3O5fAcing the chase 😎
— BCCI (@BCCI) January 12, 2024
Conversations with Captain @ImRo45 👌
Message for a special bunch 🤗
Hear from the all-rounder & Player of the Match of the #INDvAFG T20I opener - @IamShivamDube 👌👌 - By @ameyatilak
WATCH 🎥🔽 #TeamIndia | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/edEH8H3O5f
بیٹنگ میں تبدیلی کے بارے میں، دوبے نے کہاکہ میں ماہی بھائی سے مسلسل بات کرتا ہوں۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ وہ مجھے بتاتے ہیں کہ مختلف حالات کا سامنا کیسے کرنا ہے۔ انہوں نے مجھے دو سے تین مشورے دیے اور میری بیٹنگ کی درجہ بندی کی۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ میری بیٹنگ کو ریٹنگ دے رہے ہیں تو میں اچھی کارکردگی جاری رکھوں گا۔ اس کی وجہ سے میری خود اعتمادی بہت بڑھ گئی ہے۔ میں اپنی بالنگ پر بھی کافی عرصے سے کام کر رہا ہوں۔ یہ تبدیلی اچانک نہیں آئی۔ میں موقع کا انتظار کر رہا تھا اور آج مجھے موقع ملا اور میں نے اچھا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ روہت بھائی نے مجھے میچ کے مطابق بیٹنگ کرنے کو کہا اور مجھ پر اعتماد ظاہر کیا کہ میں کسی بھی حالت میں میچ جیت سکتا ہوں۔ موہالی میں بہت سردی تھی، اس لیے جب میں بیٹنگ کرنے گیا تو بیٹ بھی نہیں پکڑ سکا، لیکن دو تین گیندیں کھیلنے کے بعد میں پوری طرح چست ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ میں کافی عرصے سے بالنگ کر رہا تھا اور محسوس کرتا تھا کہ میں اچھا کر رہا ہوں۔ میں نے آف سیزن میں بھی اپنی فٹنس پر بہت کام کیا اور اس سے میری مدد ہوئی۔ اس کے بعد میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اپنی بالنگ کو کافی بہتر کیا۔ میں نے آج صحیح جگہوں پر گیند کی اور مجھے اچھی رفتار بھی ملی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی
انہوں نے کہا کہ روہت بھائی نے مجھے کہا تھا کہ میچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وہ مجھے گیند دیں گے۔ جب مجھے موقع ملا تو مجھے اچھا لگا۔آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کھیلنا اور جیت میں تعاون کرنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے تو یہ ہمیشہ میرے ذہن میں چلتا رہتا ہے، لیکن ابھی اس میں کافی وقت بچا ہے تو میں ایک ایک قدم آگے بڑھوں گا۔
یو این آئی