ETV Bharat / sports

Shane Warne Demise: 'آسٹریلیا سے روانہ ہونے سے قبل شین وارن کے سینے میں درد تھا' - شین وان کا انتقال

تھائی لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ شین وارن کو چھٹیاں منانے کے لیے تھائی لینڈ جانے سے پہلے سینے میں درد تھا۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر جمعہ کو جزیرے کوہ ساموئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ Shane Warne Demise

شین وارن
شین وارن
author img

By

Published : Mar 6, 2022, 8:15 PM IST

بوپھوٹ پولیس اسٹیشن کی سپرنٹنڈنٹ یوٹانا سری سومبٹ نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ شین وارن کو دمہ تھا ساتھ ہی وہ دل کے حوالے سے ایک ڈاکٹر کے پاس بھی گئے تھے۔ Thailand Police reveal Detail of Shane Warne Demise

کسی دائمی بیماری کے بارے میں پوچھے جانے پر سری سومبٹ نے بتایا کہ 'ہمیں ان کے خاندان سے معلوم ہوا کہ جب وہ اپنے ملک میں تھے تو انہیں سینے میں درد محسوس ہوا تھا۔ کوہ ساموئی کے جزیرے پر 52 سالہ وارن کی موت کو مشکوک نہیں سمجھا جا رہا ہے۔

وارن اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ ایک پرائیویٹ وِلا میں رہ رہے تھے۔ وارن کو ایمبولینس کے ذریعے تھائی انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا اور بعد میں اس کی لاش کوہ ساموئی ہسپتال بھیج دی گئی۔

وارن کے مینیجر جیمز ایرسکائن نے بتایا کہ یہ ان کی تین ماہ کی چھٹی کا صرف تیسرا دن تھا اور وارن بیمار ہونے پر اکیلے کرکٹ دیکھ رہے تھے۔ ان کا دوست اینڈریو نیوفیٹو اسی وِلا میں مقیم تھا اور ان کی خیریت دریافت کرنے گیا تھا۔

ایرسکائن نے بتایا کہ 'وہ سبھی لوگ کسی سے ملنے پانچ بجے باہر جانے والے تھے۔ اینڈریو نے شام 5 بج کر 15 منٹ پر کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا کیونکہ وارن ہمیشہ وقت پر ہوتے ہیں۔ وہ وہاں پہنچے اورانہیں محسوس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ وارن کو 20 منٹ کے لیے سی پی آر دیا اور پھر ایمبولینس آ گئی۔

تھائی لینڈ میں آسٹریلیا کی سفیر ایلین میک کینن ہفتہ کو دیر گئے تھائی پولیس سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ 'پولیس اسٹیشن اور کوہ ساموئی ہسپتال شین وارن کی لاش کو جلد از جلد آسٹریلیا واپس لانے کے عمل میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

سری سومبٹ نے بتایا کہ وارن کی لاش اتوار کو تھانی صوبے کے مرکزی سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی جائے گی۔ ایک فارینسک ٹیم نے اس وِلا کا معائنہ کیا جہاں وارن ٹھہرے ہوئے تھے اور ان کے دوستوں نے معیاری طریقہ کار کے مطابق پولیس کو بیانات دیے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور وکٹورین حکومت نے وارن کے خاندان سے رابطہ کیا کہ وہ ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کریں اور اتوار کی شام وکٹوریہ کے سربراہ ریاست ڈینیئل اینڈریوز نے ٹویٹ کیا کہ خاندان نے اس پیشکش کو قبول کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.