ETV Bharat / sports

India VS Paksitan شان، افتخار کی نصف سنچری، پاکستان نے 159 رنز بنائے

پاکستان نے افتخار احمد اور شان مسعود کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں بھارت کے سامنے 160 رنز کا ہدف دیا۔ لگاتار وکٹیں گنوانے کے باوجود پاکستان نے رفتار برقرار رکھی اور آخری پانچ اوورز میں 53 رنز جوڑ کر 20 اوورز میں 159/8 کا اسکور کیا۔India VS Paksitan

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 23, 2022, 4:01 PM IST

میلبورن: پاکستان نے افتخار احمد اور شان مسعود کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں بھارت کے سامنے 160 رنز کا ہدف دیا۔ افتخار نے 34 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 51 جبکہ شان نے 42 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شاہین آفریدی نے آٹھ گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 16 رنز بنائے جب کہ دوسرا کوئی پاکستانی بلے باز ڈبل فیگر کو نہ چھو سکا۔لگاتار وکٹیں گنوانے کے باوجود پاکستان نے رفتار برقرار رکھی اور آخری پانچ اوورز میں 53 رنز جوڑ کر 20 اوورز میں 158/8 کا اسکور کیا۔India VS Paksitan

بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کے لیے بلایا اور دونوں اوپنرز کو 15 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والے ارشدیپ سنگھ نے اپنی پہلی گیند پر بابر اعظم کی وکٹ حاصل کی جب کہ انہوں نے اپنے اگلے ہی اوور میں محمد رضوان کو آؤٹ کر دیا۔

شان اور افتخار وکٹ پر کچھ وقت تحمل سے گزارنے کے بعد ہاتھ کھولے۔ افتخار نے 12ویں اوور میں اکشرپٹیل کی گیند پر تین چھکے لگاتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی، حالانکہ وہ اگلے ہی اوور میں شامی (15/1) کا شکار ہو گئے۔

شان ۔افتخار کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 76 رنز کی شراکت کے بعد پاکستان نے تیزی سے تین وکٹیں گنوا دیں۔ ہاردک پانڈیا (30/3) نے میچ میں بھارت کی واپسی کراتے ہوئے شاداب خان، حیدر علی اور محمد نواز کو پویلین بھیجا جبکہ ارشدیپ (19/3) نے آصف علی کی قیمتی وکٹ حاصل کی۔ بھونیشور کمار (22/1) نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگانے کے بعد شاہین کو آؤٹ کیا۔ لگاتار وکٹیں گنوانے کے باوجود پاکستان نے رفتار برقرار رکھی اور آخری پانچ اوورز میں 53 رنز جوڑ کر 20 اوورز میں 159/8 کا اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Pakistan بھارت نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.