ETV Bharat / sports

Shakib al Hasan New Record شکیب ون ڈے میں سات ہزار رنز اور تین سو وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے کھلاڑی بنے - بنگلہ دیش بمقابلہ آئرلینڈ ون ڈے سیریز

پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو 183 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے پہلے ون ڈے میں 93 رنز کی اننگ کھیلی، اس کے ساتھ ہی شکیب ون ڈے میں سات ہزار رنز اور تین سو وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ Bangladesh beat Ireland

شکیب ون ڈے میں سات ہزار رنز اور تین سو وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے کھلاڑی بنے

author img

By

Published : Mar 19, 2023, 10:44 AM IST

ڈھاکہ: شکیب الحسن نے ہفتہ کے روز سلہٹ میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں 89 گیندوں پر 93 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 7000 رنز بھی مکمل کر لیے۔ اس کے ساتھ وہ ون ڈے کرکٹ میں 7000 رنز بنانے اور 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ شکیب یہ سنگ میل عبور کرنے والے بنگلہ دیش کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ ان سے پہلے اوپنر تمیم اقبال یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ لیکن شکیب تمیم کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ اوسط سے 7000 رنز مکمل کرنے والے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے۔

شکیب الحسن آئرلینڈ کے خلاف ہفتہ کے روز کھیلے گئے میچ سے پہلے ون ڈے میں سات ہزار رن بنانے سے صرف 24 رن دور تھے ۔انہوں نے جیسے ہی 7000 رنز کا ہندسہ چھو لیا، وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 7000 رنز اور 300 وکٹوں کا ڈبلز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر کے 228ویں ون ڈے کی 216ویں اننگز میں انجام دیا۔ ان سے پہلے صرف پاکستان کے شاہد آفریدی (8064 رنز، 395 وکٹیں) اور سری لنکا کے سنتھ جے سوریہ (13430 رنز، 323 وکٹیں) ون ڈے کرکٹ میں اس مقام تک پہنچ سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Jadeja Wanted To Be A Fast Bowler جڈیجہ آل راؤنڈر سے پہلے تیز گیند باز بننا چاہتے تھے

شکیب کی یہ لگاتار تیسری ون ڈے ففٹی بھی تھی۔ شاندار فارم میں موجود شکیب نے ون ڈے میں مسلسل تیسری نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی 53ویں نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے 65 گیندوں کا سامنا کیا۔ اس دوران انہوں نے 2 چوکے لگائے۔ شکیب کی اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے 338/8 کا اسکور بنایا اور آئرلینڈ کو 155 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ بنگلی دیش نے یہ میچ 183 رنوں سے جیت لی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.