ETV Bharat / sports

شکیب الحسن پر تین ڈی پی ایل میچوں کی پابندی اور پانچ لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا کا جرمانہ - ڈھاکہ پریمئر لیگ میں بدتمیزی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں اسٹمپ کو لات مارنے اور امپائر سے بحث کرنے پر تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن پر تین میچوں کے لیے پابندی کے ساتھ ساتھ پانچ لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Shakib Al Hasan banned for three DPL matches
شکیب الحسن پر تین ڈی پی ایل میچوں کی پابندی اور پانچ لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا کا جرمانہ
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 1:50 PM IST

بنگلہ دیش کے مشہور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ڈھاکہ پریمئر لیگ میں بدتمیزی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف اس کھیل کو شرمسار کیا بلکہ اپنے ملک کی شرمندگی کا بھی سبب بنے۔

شکیب کی اس بدتمیزی کے لیے انھیں سزا دیے جانے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ تین میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔ اس پر نہ صرف اس لیگ کے تین میچوں میں کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے بلکہ پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔

اس تعلق سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا ہے، لیکن محمڈن اسپورٹنگ کلب کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مسعود الزماں کے حوالے سے اس کی تصدیق میڈیا میں آ رہی ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے میدان میں اپنا مزاج کھو بیٹھے اور جب امپائر کے آؤٹ نہ دینے پر اسٹمپ پر لات مار دی۔

Shakib Al Hasan banned for three DPL matches
شکیب الحسن پر تین ڈی پی ایل میچوں کی پابندی اور پانچ لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا کا جرمانہ

مشفق الرحیم کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہونے کے بعد شکیب نے اسٹمپ کو لات مارا اور اسٹمپ کو گرا دیا۔ بعد میں اس نے اسٹمپ کو زمین پر اکھاڑ پھینکا اور پھر امپائر سے بحث شروع کردی۔

محمڈن اسپورٹنگ کلب کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مسعود الزمان نے میڈیا ہاؤس میں آنے والی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ہمیں ابھی تک کوئی باضابطہ خط بی سی بی کی جانب سے موصول نہیں ہوا ہے لیکن ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ امپائر کمیٹی نے تین میچوں پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ ہم بورڈ سے اپیل کریں گے اور ان سے معاملے کو دیکھنے کی درخواست کریں گے، ظاہری طور پر شکیب کا رویہ قابل قبول نہیں تھا، لیکن ساتھ ہی ہمیں یہ پتہ لگانا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوا۔

تاہم شکیب نے اب اس معاملے میں شائقین سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر معذرت کرلی ہے۔

انھوں نے لکھا ہے ’’پیارے خیر خواہو اور چاہنے والو، میں ان سبھی سے معافی مانگتا ہوں جنھیں میچ میں میرے سلوک سے دکھ پہنچا ہے۔ میرے جیسے تجربہ کار کرکٹر سے یہ بالکل بھی امید نہیں کی جاتی ہے، لیکن کبھی کبھی میچ کے کشیدہ ماحول میں ایسا ہو جاتا ہے۔ میں سبھی ٹیموں، ٹورنامنٹ میں شامل سبھی افسران اور انعقاد کمیٹی سے ایسی غلطی کے لیے معافی مانگتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں مستقبل میں اس طرح کا کام نہیں کروں گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.