ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ہفتہ کو 27 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے لیجنڈری آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیم کی کمان سونپی ہے۔ شکیب کو اکتوبر نومبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتانی سونپی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ شکیب نے گزشتہ دنوں کیریبین بیٹنگ ویب سائٹ 'بیٹ وِنر' کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے میڈیا کو بتایا کہ اگر شکیب نے بیٹ ونر کے ساتھ معاہدہ ختم نہ کیا تو انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا جائے گا۔ اس کے بعد شکیب نے بی سی بی کو خط لکھ کر بیٹنگ ویب سائٹ سے اپنا تعلق ختم کرنے کی اطلاع دی تھی۔ اب شکیب کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ Shakib Al Hasan appointed Bangladesh captain for Asia Cup
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم سے لٹن داس کا نام غائب ہے۔ لٹن انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوں گے، حالانکہ کپتان شکیب، مشفق الرحیم، شبیر رحمان، عبادت حسین اور محمد سیف الدین کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔ سیف الدین کی تقریباً 10 ماہ کی غیر حاضری کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے آخری بار گزشتہ سال ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹائیگرز کی نمائندگی کی تھی جہاں وہ کمر کی انجری کے باعث درمیان میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ شبیر رحمان کو بھی 2019 کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کو ایشیا کپ کے گروپ بی میں افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ شکیب کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 30 اگست کو افغانستان کے خلاف کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Shakib cancels deal with betting site : بورڈ کی وارننگ کے بعد شکیب نے بیٹ ونر کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا
ایشیا کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم: شکیب الحسن (کپتان)، انعام الحق، مشفق الرحیم، عفیف حسین، مصدق حسین، محمود اللہ، مہدی حسن، محمد سیف الدین، حسن محمود، مستفیض الرحمان، نسیم احمد، شبیر رحمان، مہدی حسن معراج، پرویز حسین ایمن، نور الحسن سوہن، تسکین احمد۔
یو این آئی