ETV Bharat / sports

Shahid Afridi on Pakistan Team Tour اسپورٹس ڈپلومیسی سے بہتر کوئی چیز نہیں:شاہد آفریدی - پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے کہا پاکستان نے ہمیشہ بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے، پاک ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، یہ کرکٹ ہی ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنا سکتی ہے۔

پارلیمان سے معطلی کے حوالے سے کس بات پر معافی مانگوں: ادھیر

author img

By

Published : Aug 12, 2023, 8:04 PM IST

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بہترین آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ ہی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات بہتر بنا سکتا ہے، اسپورٹس ڈپلومیسی سے بہتر کوئی چیز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے وائس آف امریکہ اردو کو انٹریو دیتے ہوئے کرکٹ کے حوالے سے پاک انڈیا تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسیوں کا حق ہے کہ ایک دوسرے کا خیال کریں۔

انھوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے، پاک ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، یہ کرکٹ ہی ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنا سکتی ہے۔

تاہم دوسری جانب ہندوستان نے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو خصوصی سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا ہے۔اس پر سوال اٹھ سکتا ہے۔لیکن کچھ کیا نہیں جا سکتا ہے۔ہم صرف مطالبہ کر سکتے ہیں۔بھارت کی حکومت کو پاکستانی ٹیم کا خیال رکھنا لازمی ہے کیونکہ سیکیورٹی کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bangladesh Cricket Board بنگلہ دیش نے تنزید اور شمیم ​​کو ایشیا کپ کے لیے بلایا

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں کیا جائے گا، میگا ایونٹ میں پاکستان کو وہی سہولتیں دی جائیں گی جو دوسرے ملکوں کی ٹیموں کو حاصل ہوں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.