ETV Bharat / sports

Shahid Afridi شاہد آفریدی پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر ہندوستان پر برہم

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 7:26 PM IST

سابق پاکستانی کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں ہندوستان کے پاکستان آنے کے انکار اور ہائبرڈ ماڈل کی تجویز بھی مسترد کرنے پر ہندوستان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر ہندوستان پر برہم

لاہور:پاکستان کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے نجی میڈیا چینل پر گفتگو کے دوران کہاکہ پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کے لئے ہم اپنی طرف سے بھر پور کوشش کی ۔ہم سے جتنا ممکن ہو سکا اتنا کرنے کی کوشش کی مگر بدقسمتی کی بات یہ یے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی ایشیا کپ کے حوالے سے اور کیا کرسکتا ہے، اب ہر بورڈ کو یہ سوچنا چاہیے کہ ایسا وقت کسی بھی ملک کے کرکٹ بورڈ پر آسکتا ہے، پی سی بی نے ہمیشہ ہر بورڈ کو سپورٹ کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش ، سری لنکا افغانستان بورڈ کو سپورٹ کیا۔

سابق پاکستانی کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے دعوی کیا کہ ہندوستانی سیاسی جماعت شیوسینا کے صدر اور بانی بال ٹھاکرے ہمیں ہندوستان سے دھمکیاں دیتے تھے لیکن اس سب کے باوجود پاکستان حکومت نے ٹیم کو بھیجنے سے انکار نہیں کیا اور پاکستان ٹیم ہندوستان گئی۔ سابق کپتان کا دعوی تھا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم مودی سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی جا چکی ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ہمیشہ کہتاہوں کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔کھیل اور سیاست کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Wahab Riaz پاکستان کو ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان جانا چاہیے: وزیر کھیل پاکستانی پنجاب

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.