ETV Bharat / sports

Shafali Verma on T20 World Cup شیفالی ورما کی اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر نظر - خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

بھارتی خواتین ٹیم نے انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ بھارتی بلے باز شیفالی ورما نے انڈر 19-خواتین ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اگلے مہینے ہونے والے سینئر خواتین کے ٹی 20-ورلڈ کپ پر نظر جمالی ہے۔ India Women win under19 world cup

شیفالی ورما کی اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر نظر

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 7:31 AM IST

پوچیفسٹروم: بھارت کی زبر دست سلامی بلے باز شیفالی ورما نے انڈر 19-خواتین ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اگلے مہینے ہونے والے سینئر خواتین کے ٹی 20-ورلڈ کپ پر نظر جمالی ہے۔ بھارت نے شیفالی کی کپتانی میں اتوار کو فائنل میں انگلینڈ کو سات وکٹ سے ہرا کر پہلا انڈر19-ورلڈ کپ خواتین ٹی 20-ورلڈ کپ اپنے نام کیا ۔ شیفالی نے جیت کے بعد کہا کہ’’صرف شروعات ہے ‘‘ اور وہ اس خود اعتمادی کا استعمال سینئر خواتین ٹی 20-ورلڈ کپ جیتنے کے لئے کرنا چاہیں گی ۔شیفالی نے فائنل کے بعد کہا ،’’ میں ایسی شخصیت ہوں جو سامنے موجود کام پر توجہ دیتی ہے ۔ جب انڈر19-ورلڈ کپ میں آئی تب میں نے ساری توجہ کپ جیتنے پر مرکوز کیا اور آج ہم نے جیت لیا ۔ میں اس خود اعتمادی کو اپنے ساتھ لے کر سینئر ورلڈ کپ جیتنا چاہوں گی ۔

‘‘شیفالی کے ساتھ ساتھ انڈر19-ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم سے رچا گھوش بھی سینئر ٹیم میں شامل ہوں گی اور 10فروری سے کیپ ٹاوَن میں شروع ہونے والے ٹی 20-ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی ۔اپنے شروعاتی دو میچوں میں 45اور78کے اسکور بنانے کے بعدشیفالی ٹورنامنٹ کے اگلے چار میچوں میں صرف 34رن جوڑ سکی ۔ فائنل میں بھی شیفالی نے صرف 15رن بنائے ، اور کچھ دیر بعد ان کی ساتھی اوپنر شویتا سہراوت بھی صرف پانچ رن کے اسکور پر پویلین لوٹ گئیں ۔ انگلینڈ اس سے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 99رن کے اسکور کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی تھی، لیکن فارم میں چلنے والے دونوں اوپنر کے 20 رن کے اسکور گنوانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دباوَ کی زد میں نہیں آئی اور 14اوور میں 69رن کاہدف حاصل کر لیا ۔

شیفالی نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر کہا ، ’’ میں نے پہلی بار کپتانی کی ہے ۔ میں نے بطور نوجوان بھی ٹیم کی کمان سنبھاکی ہے لیکن یہ ایک بڑا پلیٹ فارمہے اور یہاں کافی کچھ الگ ہے ۔ میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ اپنے کھلاڑیوں کو جاننا اور کی قابلیت کو جاننا اہم رہا ۔ شاید پورے ٹورنامنٹ کے دوران میں یہ کرنے میں کامیاب رہی ۔ ‘‘انہوں نے کہا،’’ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی لیکن پوری ٹیم کا شکریہ ۔ جس طرح انہوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور حمایت کی ، میں ان کو یاد کرنے والی ہوں ۔ ‘‘شیفالی نے تین سال پہلے میلبورن کرکٹ گراوَنڈ پر ٹی 20-خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیاسے ملنے والی ہار کا بھی ذکر بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: India Win U19 Womens T20 World Cup بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا، وزیر اعظم نے مبارکباد دی

جذباتی شیفالی نے کہا،’’میلبورن میرے لئے بہت جذباتی دن تھا ۔ ہم وہ میچ نہیں جیتے تھے ۔ جب میں انڈر19-ٹیم میں شامل ہوئی تب میں صرف یہی سوچ رہی تھی کہ ہ میں یہ ورلڈ کپ جیتنا ہے ۔ میں سبھی لڑکیوں کو یہی بتا رہی تھی کہ ہ میں یہ ورلڈ کپ جیتناہے ۔ ہم یہاں ورلڈ جیتنے آئے ہیں ۔ ہم پہلے ورلڈہار گئے تھے اور وہ دکھ کے آنسو تھے ۔ آج یہ خوشی کے آنسوہیں کیونکہ ہم نے وہ حاصل کر لیاہے جوحاصل کرنے ہم یہاں آئے تھے ۔ ‘‘انہوں نے کہا ،’’ میں نے اسے قابو کرنا چاہالیکن میں نہیں کر سکی ۔ میں اسے ایک بڑی کامیابی مانوں گی اور اس سے کچھ سیکھنے کی کوشش کروں گی ۔ میں ہندوستان کے لئے مزید رن بنانے کی کوشش کروں گی ۔ مجھے اس کپ سے مطمئن نہیں ہونا ہے ۔ یہ تو بس شروعات ہے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.