ETV Bharat / sports

Shadab Khan on Asia Cup Final فائنل مقابلے میں دباؤ سے بہتر طریقہ سے نمٹنا ہوگا، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ 'میں نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں کہا تھا کہ ہم ایک اچھی ٹیم ہیں لیکن چیمپئن ٹیم نہیں ہیں اور چیمپئن ٹیم بننا ہمارا مقصد ہے، امید ہے کہ ہم اس پر کام کریں گے اور اپنی غلطیوں کو نہ دہرانے کی کوشش کریں گے۔' Pakistan vs Sri Lanka in Asia Cup Final

فائنل مقابلے میں دباؤ سے بہتر طریقہ سے نمٹنا ہوگا، شاداب خان

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 1:10 PM IST

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ایک اچھی ٹیم کو دباؤ میں اس طرح کے کھیل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، خاص طور پر میں نے ایک غیر ذمے دارانہ شاٹ کھیلا، میں سیٹ ہوچکا تھا، مجھے میچ ختم کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف اتوار کے روز ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں دباؤ سے بہتر طریقے سے نمٹنا چاہیے۔ Pakistan vs Sri Lanka in Asia Cup Final

انہوں نے کہا جیسا کہ میں نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں کہا تھا کہ ہم ایک اچھی ٹیم ہیں لیکن چیمپئن ٹیم نہیں ہیں اور چیمپئن ٹیم بننا ہمارا مقصد ہے، امید ہے کہ ہم اس پر کام کریں گے اور اپنی غلطیوں کو نہ دہرانے کی کوشش کریں گے۔ لیگ اسپنر شاداب خان نے27 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل تھی جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسیم شاہ نے اس وقت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جب ان کی ٹیم کو اس کی ضرورت تھی جب کہ مستقبل میں دوبارہ بھی ایسے ہی کھیل کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2022 نسیم شاہ نے مسلسل دو چھکوں سے پاکستان کی جیت

گزشتہ روز افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کی تھی، میچ کی خاص بات نویں نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی جانب سے 20ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر لگائے گئے لگاتار 2 چھکے تھے۔ فتح کے لیے دیے گئے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 36 رنز بنانے والے شاداب خان سمیت 118 رنز پر پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے جس کے بعد نسیم شاہ کی شاندار کارکردگی کی بدولت دلچست مقابلے میں پاکستان نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.