ETV Bharat / sports

سات کھلاڑی آسٹریلیا دورے پر پہلی بار ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کے لیے کھیلیں گے - اگلے ماہ آسٹریلیا دورے پر دو ٹیسٹ میچوں

West Indies Tour Of Australia ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں سات ایسے کھلاڑی ہیں جو کنگارو کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلے گے۔

سات کھلاڑی آسٹریلیا دورے پر پہلی بار ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کے لیے کھیلیں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 3:20 PM IST

پورٹ آف اسپین: اگلے ماہ آسٹریلیا دورے پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سات کھلاڑی پہلی بار ویسٹ انڈیز کی قومی ٹیم کے لیے کھیلیں گے۔ویسٹ انڈیز کے سلیکٹرز کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں بلے باز زچری میک کاکی، وکٹ کیپر ٹیون املاچ، آل راؤنڈر جسٹن گریوز، کیویم ہوج اور کیون سنکلیئر کے علاوہ فاسٹ بالر اکیم جارڈن اور شمر جوزف پہلی بار قومی ٹیم کے لیے کھیلنے والوں میں شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر جیڈن سیلز بھی کندھے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں جب کہ جیسن ہولڈر کی طرح آل راؤنڈر کائل میئرز نے ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے ٹور سے باہر رہنے کا متبادل کا انتخاب کیا ہے۔ ان سات کھلاڑیوں میں سے زیادہ تر ویسٹ انڈیز اے ٹیم کے لیے کھیل چکے ہیں۔ یہ سیریز 17 جنوری سے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:year ender 2023 سال 2023 کو ایشین گیمز میں بھارت کی کامیابیوں کے لیے یاد کیا جائے گا

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم اس طرح ہے:

کریگ براتھویٹ (کپتان)، الزاری جوزف (نائب کپتان)، تیج نرائن چندر پال، کرک میک کینزی، ایلک ایتھانیس، کیویم ہوج، جسٹن گریوز، جوشوا ڈی سلوا، اکیم جارڈن، گڈاکیش موتی، کیمار روچ، کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ، شمر جوزف اور زچری میک کاسکی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.