ETV Bharat / sports

India vs New Zealand بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج - بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے میچ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارت سیریز میں ایک صفر سے آگے ہے۔ India vs New Zealand 2nd ODI Match

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 12:02 PM IST

رائے پور: بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتہ کو دوسرا ون ڈے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے لئے گیند بازوں اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں سے بہتر کارکردگی کی امید ہوگی۔ روہت شرما کی ٹیم نے پہلا ون ڈے جیتا لیکن حیدرآباد میں گیند بازوں کی خامیاں کھل کر سامنے آگئیں۔ مائیکل بریسویل نے دھماکہ خیز سنچری بنا کر نیوزی لینڈ کو فتح کے قریب پہنچا دیا تھا، حالانکہ وہ آخری اوور میں آؤٹ ہو گئے تھے اور جیت نہ دلا سکے۔ محمد سراج کو چھوڑ کر باقی بھارتی گیند باز بریسویل کے سامنے بے اثر نظر آئے اور نیوزی لینڈ نے 131 رن پر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد آخری چار وکٹوں پر 206 رن کا اضافہ کیا۔

رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ اسٹیڈیم میں پہلی بار ون ڈے کھیلنے والے روہت کے گیند باز حالت کو بدلنا چاہیں گے۔ اس سے قبل شبھمن گل نے ڈبل سنچری مار کر بھارت کو بڑے اسکور تک پہنچایا، حالانکہ لوور آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں بھی وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری تھی جس نے بھارت کو 390 رن تک پہنچایا تھا، جب کہ نچلے آرڈر کے بلے باز بغیر کوئی نمایاں شراکت کیے آؤٹ ہوگئے تھے۔ شریاس ائیر کی غیر موجودگی میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے ایشان کشن نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈبل سنچری بنا کر بطور اوپنر اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔ اب انہیں مڈل آرڈر کو بھی اپنانا ہوگا۔

ٹیم انتظامیہ ٹی 20 اسٹار سوریہ کمار یادیو سے بھی ون ڈے میں شاندار کارکردگی کی توقع کرے گی جبکہ ہاردک پانڈیا، جو حالیہ دنوں میں فارم سے باہر ہیں، سے توقع کی جائے گی کہ وہ اننگز میں دھماکہ خیز کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں اپنی کارکردگی سے کافی اعتماد ملے گا۔ فن ایلن نے حیدرآباد میں کچھ اچھے شاٹس کھیل کر 40 رن بنائے اور وہ دوسرے ون ڈے میں اس آغاز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے۔ سال کا آغاز سنچری کے ساتھ کرنے والے ڈیون کونوے پہلے ون ڈے میں صرف 10 رن بنا سکے۔ کین ولیمسن کی عدم موجودگی میں کونوے کو اینکر کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ بالترتیب سات اور آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر ہر بار ٹربل شوٹر کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Ind vs NZ 1st ODI دلچسپ مقابلے میں نیوزی لینڈ کو بارہ رنز سے شکست

بھارتی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، وراٹ کوہلی، شریس ایر، سوریہ کمار یادو، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، شہباز احمد، شاردول ٹھاکر، یوزویندر چہل، کلدیپ یادیو، محمد سمیع، محمد سراج، عمران ملک۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم : ٹام لیتھم (کپتان)، فن ایلن، ڈگ بریسویل، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ہنری شپلی، ایش سودھی، بلیئر ٹکنر۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.