ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 Qualifiers اسکاٹ لینڈ نے زمبابوے کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کیا

اسکاٹ لینڈ نے کرس سول (33/3) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت منگل کو ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر-6 میچ میں زمبابوے کو 31 رن سے شکست دیکر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

Scotland knock Zimbabwe out of World Cup 2023 race
اسکاٹ لینڈ نے زمبابوے کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کیا
author img

By

Published : Jul 4, 2023, 9:48 PM IST

بلاوایو: ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ 50 اوور میں صرف 234 رن ہی بنا سکی لیکن اس نے زمبابوے کو 41.1 اوور میں 203 رن پر آل آؤٹ کرکے حیران کن فتح درج کی۔ کرس سول نے سات اوورز میں 33 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ برینڈن میک ملن اور مائیکل لیسک نے دو دو کامیابیاں حاصل کیں۔ صفیان شریف، مارک واٹ اور کرس گریوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بظاہر معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے نے سول کی دلکش باؤلنگ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ سول نے اننگز کی پہلی گیند پر اوپنر جویلورڈ گمبی کو آؤٹ کرنے کے بعد کپتان کریگ ارون (دو) اور ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز شان ولیمز (12) کو بھی آؤٹ کیا۔

سکندر رضا (40 گیندوں، 34 رن) کی صورت میں پانچویں وکٹ کے گرنے کے بعد زمبابوے کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ ریان برل نے ویسلے مادھویرے کے ساتھ 73 رن کی شراکت داری کی تاہم ان دونوں کی جدوجہد زمبابوے کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکی۔ مادھویرے نے 39 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رن بنائے جبکہ برل نے 84 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 83 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

مارک واٹ نے مدھویر کو آؤٹ کیا جبکہ مائیکل لیسک نے برل کو آؤٹ کر کے زمبابوے کی نویں وکٹ لے کر میزبانوں کی ورلڈ کپ میں پہنچنے کی امیدیں ختم کر دیں۔ اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسکاٹ لینڈ کے کسی بھی بلے باز کو بڑے اسکور تک پہنچنے نہیں دیا۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے لیسک نے سب سے زیادہ 34 گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے لگاکر 48 رن بنائے، جبکہ میتھیو کراس نے 75 گیندوں پر 38 رن بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے ولیمز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ٹینڈائی چتارا نے دو اور رچرڈ نگروا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.