ETV Bharat / sports

Ranji Trophy رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا نے ممبئی کو شکست دی

author img

By

Published : Dec 31, 2022, 7:44 AM IST

رنجی ٹرافی گروپ بی کے میچ میں سوراشٹرا نے ممبئی کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں ممبئی کی یہ پہلی شکست ہے۔ Saurashtra Beat Mumbai

رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا نے ممبئی کو شکست دی

ممبئی: دھرمیندر سنگھ جڈیجہ کی آل راؤنڈ کارکردگی کی وجہ سے سوراشٹرا نے ستاروں سے سجی 41 بار کی رنجی چیمپئن ممبئی کا فتح کا رتھ روکتے ہوئے جمعہ کو 48 رن سے جیت حاصل کی۔ باندرہ کرلا کمپلیکس گراؤنڈ میں رنجی ٹرافی گروپ بی میچ مقابلے میں سوراشٹرا نے ٹاس جیت کر اپنی پہلی اننگز میں 289 رنز بنائے جس کے جواب میں ممبئی کی ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز پر سمٹ گئی۔ سوراشٹرا نے 59 رنز کی لیڈ کے بعد دوسری اننگز میں 220 رنز بنائے اور ممبئی کو جیت کے لیے 280 رن کا ہدف دیا لیکن ممبئی کا فلاپ شو دوسری اننگز میں بھی جاری رہا اور پوری ٹیم 231 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ Saurashtra Beat Mumbai in Ranji Trophy

ممبئی کی اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں یہ پہلی شکست تھی جب کہ پہلے دو میچ ڈرا کرنے کے بعد سوراشٹرا کی یہ پہلی جیت تھی۔ اس میچ کے بعد ممبئی کے تین میچوں میں 13 پوائنٹس ہیں اور وہ اب بھی پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ سوراشٹرا 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پلیئر آف دی میچ دھرمیندر سنگھ جڈیجہ نے پہلی اننگز میں 24 رن بنانے کے بعد ممبئی کی پہلی اننگز میں چار قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: JK Beats Vidarbha مشتاق کی جارحانہ بالنگ کی بدولت جموں و کشمیر کی فتح

دوسری اننگز میں جڈیجہ نے 90 رنز بناکرپہلے بلے سے کمال دکھایا اور پھر ممبئی کی دوسری اننگز میں بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔ جڈیجہ کے علاوہ فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے یوراج سنگھ ڈوڈیا نے ممبئی کی پہلی اور دوسری اننگز میں چار چار وکٹیں لے کر اپنی افادیت کو قابل قدر بنایا۔ ممبئی کی طرف سے سوریہ کمار یادو نے اپنے مانوس انداز میں پہلی اننگز میں 95 اور دوسری اننگز میں 38 رن بنائے۔ اس کے علاوہ پہلی اننگز میں سرفراز خان کے 75 رنز اور دوسری اننگز میں پرتھوی شا کے 68 رن بھی ممبئی کی توجہ کا مرکز بنے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.