ETV Bharat / sports

Saudi Daniya Aqeel Finished Third سعودی کی دانیہ عقیل نے کار ریلی ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی - کویتی ریلی ریسر مشاری الظفیری

سعودی ڈرائیور دانیہ عقیل نے باجا پولینڈ میں دوسرے اور آخری دن ڈیزرٹ کار ریلی ورلڈ کپ کے پانچویں راؤنڈ میں ’ ٹی تھری‘‘کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی  اس کیٹگری میں 44.22 کلومیٹر سفر طے کیا گیا

سعودی کی دانیہ عقیل نے کار ریلی ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 7:47 PM IST

ریاض: کویتی ریلی ریسر مشاری الظفیری نے پولینڈ میں اختتام پذیر ہونے والی ریس میں "ٹی تھری" کیٹیگری کی عمومی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دانیہ نے ریس کے آغاز سے قبل پریس بیانات میں کہا تھا کہ پولینڈ میں اس کی شرکت ان کے پورے موٹرسپورٹ کیریئر میں تیسری ہے۔

العربیہ کے مطابق دانیہ نے وضاحت کی کہ اس نے پانچویں راؤنڈ میں شرکت کے لیے اچھی تیاری کی تھی جو پولینڈ میں تیز رفتار علاقوں کے لیے 387 کلومیٹر کے فاصلے کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ پوری ریلی کے لیے کل 560 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا تھا۔

سعودی ریلی کی ڈرائیور دانیہ عقیل کا شمار عرب دنیا کی نامور خواتین کار ریسرز میں ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے آٹو موٹیو کی دنیا میں اپنے پورے کیریئر میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:World Athletics Championships 2023 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023، نیرج چوپڑا نے گولڈ جیت کر تاریخ رقم کی

دانیہ کا نام سعودی کھیلوں کی تاریخ میں پہلی سعودی، عرب اور بین الاقوامی ایسی خاتون کے طور پر جانا جاتا ہے جس نے ڈیزرٹ ریلی باجا چیمپئن شپ کے لیے ورلڈ کپ جیتا ہے۔ آخری دن ڈیزرٹ کار ریلی ورلڈ کپ کے پانچویں راؤنڈ میں ’ ٹی تھری‘‘کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی اس کیٹگری میں 44.22 کلومیٹر سفر طے کیا گیا
یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.