ETV Bharat / sports

Sandesh Jhingan سندیش جھنگن ایشین گیمز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل - اے آئی ایف ایف نے ایشیائی کھیلوں

فٹ بال کھلاڑی سندیش جھنگن چین کے ہانگزو میں ہونے والے 19ویں ایشیائی کھیلوں کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے یہ اطلاع دی۔

سندیش جھنگن ایشین گیمز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 3:55 PM IST

نئی دہلی:اے آئی ایف ایف نے ایشیائی کھیلوں کے لیے دو اور کھلاڑیوں چنگلنسانا سنگھ اور لالچنگننگام کو بھی ٹیم میں شامل کیاہے۔ تجربہ کار اسٹرائیکر سنیل چھتری ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اے آئی ایف ایف حکام نے کہا کہ ناوریم مہیش سنگھ کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے ان کا طبی معائنہ کرے گا۔

اے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چوبے نے جمعہ کو کہا، "ایشین گیمز سے قبل موقع پریہ واقعی ایک مثبت فیصلہ ہے کیونکہ سنیل چھتری اور سندیش جھنگن کی قابل اعتماد جوڑی ہندوستانی ٹیم میں ہوگی۔ ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ ہماری مہم کو مضبوط کرنے کے لئے کچھ اور تجربہ کار فٹ بال کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت کی ضرورت پر کھڑے ہونے اور 21 ستمبر سے شروع ہونے والے انڈین سپر لیگ کے کچھ میچوں کو دوبارہ شیڈول کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے قومی ٹیم کی مدد کرنے کے لئے ایف ایس ڈی ایل کے بے حد مشکور ہیں۔

ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ ایگور اسٹیمک نے کہا کہ یہ اچھی خبر ہے کہ کچھ تجربہ کار کھلاڑیوں کو ایشین گیمز کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جو یقینی طور پر ٹیم کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔ میں ایف ایس ڈی ایل (آئی ایس ایل کے منتظمین) اور اے آئی ایف ایف کا یہ فیصلہ لینے کے لیے شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Fifa Best Award 2023 فیفا نے 2023 ایوارڈز کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

ایشین گیمز کے لیے ہندوستانی مردوں کی ٹیم میں گول کیپر گرومیت سنگھ، دھیرج سنگھ موئرنگتھم، وشال یادو اور سمت راٹھی، نریندر گہلوت، دیپک ٹانگری، سندیش جھنگن، چنگلنسانا سنگھ اور لالچنگننگا ڈفینڈرہوں گے۔ جب کہ میڈفیلڈرکے طورپر امرجیت سنگھ کیام، سیموئل جیمز لنگڈوہ، راہل کے پی، عبدالربیع، آیوش دیو چھتری، برائس مرانڈا، اظفر نورانی، ونسی بیرٹو منتخب کیا گیا ہے، جب کہ سنیل چھتری، رحیم علی، روہت دانو، گورکیرت سنگھ، انیکیت جادھو کوفارورڈ کے لئے رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.