ETV Bharat / sports

Sachin Tendulkar 49th Birthday: کرکٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ سچن تیندولکر - سچن تیندولکر کا یوم پیدائش

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز سچن تندولکر کا آج 49واں یوم پیدائش ہے، Sachin Tendulkar 49th Birthday۔ ان کی پیدائش 24 اپریل 1973 کو مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ہوئی تھی۔ Uncrowned King of the Cricket World Sachin Tendulkar

Sachin Tendulkar Birthday Special
Sachin Tendulkar Birthday Special
author img

By

Published : Apr 24, 2022, 2:11 PM IST

Updated : Apr 24, 2022, 5:51 PM IST

سچن تندولکر کرکٹ کی تاریخ میں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں، وہ بھارت کے سب سے اعلیٰ شہری اعزاز 'بھارت رتن' سے نوازے جانے والے پہلے کرکٹر اور سب سے کم عمر شخصیت ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ اور سنہ 2008 میں پدم وبھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ تندولکر بھارت کے وہ پہلے کرکٹر ہیں، جو ایسے وقت میں راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے جب وہ قومی ٹیم کے لیے کھیل بھی رہے تھے، راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر 39 سال کی عمر میں سچن اُن بارہ ارکان میں شامل تھے جنہیں مخصوص شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کی بدولت ایوان بالا کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

سچن تندولکر کے یوم پیدائش پر خصوصی پیشکش

سچن تندولکر نے سنہ 1989 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد انہوں نے بلے بازی میں کئی ریکارڈ قائم کیے۔ کرکٹ کے بھگوان کہے جانے والے سچن تندولکر نے 463 یک روزہ اور 200 ٹیسٹ میچوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ سچن کے نام ٹیسٹ اور یک روزہ کرکٹ کے دونوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کا ریکارڈ درج ہے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 14000 سے زیادہ رن بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جبکہ یک روزہ کرکٹ میں بھی ان کے نام سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ درج ہے۔

سچن تندولکر نے بین الاقوامی کریئر کا آغاز سنہ 1989 میں پاکستان کے خلاف کراچی میں کیا تھا۔ اس عظیم کرکٹر نے 463 یک روزہ میچوں میں 44.83 کے اوسط سے 18 ہزار 426 رنز بنائے ہیں جن میں 49 سنچری اور 96 نصف سچریاں شامل ہیں جبکہ 200 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 51 سنچری اور 68 نصف سنچریوں کی مدد سے 15 ہزار 921 رنز بنائے اس دوران ان کا اوسط 53.79 رہا۔ اس کے علاوہ سچن تندولکر یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی ہیں۔

نوجوانی میں سچن اپنے کوچ کے ساتھ مشق کرتے تھے تب ان کے کوچ اسٹمپ پر ایک سکہ رکھ دیتے اور جو بھی گیندباز سچن کو آؤٹ کرتا، وہ سکہ اسی کو ملتا تھا اور اگر سچن بغیر آؤٹ ہوئے پورے وقت بلے بازی کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو یہ سکہ سچن کا ہو جاتا تھا۔ سچن کے مطابق اس وقت کے جیتے گئے وہ 13 سکے آج بھی انہیں سب سے زیادہ عزیز ہیں۔ اس علاوہ سنہ 1988 میں اسکول کے ہیرس شیلڈ میچ کے دوران میں ساتھی بلے باز ونود کامبلی کے ساتھ سچن نے تاریخی 664 رنز کی ناٹ آؤٹ پارٹنر شپ کی تھی۔ اس دھماکے دار جوڑی کی اس منفرد کارکردگی کی وجہ ایک گیند باز تو رونے ہی لگا اور مخالف ٹیم نے میچ آگے کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ سچن نے اُس میچ میں 320 رنز بنائے تھے۔

بھارتی ٹیم کا ایک بین الاقوامی میچ آسٹریلیا کے خلاف اندور میں 31 مارچ 2001 کو کھیلا گیا تھا۔ تب اس چھوٹے قد کے کھلاڑی نے پہلی بار دس ہزار رنوں کا ہندسہ پار کرکے سنگ میل قائم کیا تھا۔ 23 دسمبر 2012 کو سچن نے یک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا تھا لیکن اس سے بھی بڑا دن تب آیا جب انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ان کی خواہش کے مطابق ان کا آخری بار ٹیسٹ میچ ممبئی کے وانكھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ 16 نومبر 2013 کو ممبئی کے اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 74 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ میچ کا نتیجہ بھارت کے حق میں آتے ہی انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ اس دوران کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ سچن تندولکر کی بھی آنکھیں نم ہو گئی تھیں۔

اعزازات: بھارت رتن: 16 نومبر 2013 کو ممبئی میں سچن کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے عزم کے بعد ہی حکومت ہند نے بھی انہیں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن دینے کا اعلان کیا تھا۔ 4 فروری 2014 کو اس وقت کے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے صدارتی محل میں منعقد تقریب میں سچن کو بھارت رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا، 40 سال کی عمر میں بھارت رتن ایوارڈ حاصل کرنے والے وہ سب سے کم عمر کے فرد اور پہلے کرکٹر ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ سنہ 2008 میں وہ پدم وبھوشن سے بھی سرفراز ہو چکے ہیں۔

  • سچن تندولکر کے چند ریکارڈز:
  1. میر پور میں بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ کریئر کی 100 ویں سنچری
  2. یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی
  3. یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ (18000 سے زیادہ) رنز۔
  4. یک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچری
  5. یک روزہ ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ رن۔
  6. ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ (51) سنچری
  7. آسٹریلیا کے خلاف 5 نومبر 2009 کو 175 رنز کی اننگ کے ساتھ یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 17 ہزار رن پورے کرنے والے پہلے بلے باز بنے۔
  8. ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ۔
  9. ٹیسٹ کرکٹ 13000 رنز بننے والے دنیا کے پہلے بلے باز
  10. یک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ مین آف دی سیریز اور مین آف دی میچ جیتنے والے کرکٹر
  11. بین الاقوامی کرکٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ (30 ہزار سے زائد) رنز بنانے کا ریکارڈ.

Last Updated : Apr 24, 2022, 5:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.