ETV Bharat / sports

Vijay Hazare Trophy رتوراج ایک اوور میں سات چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بنے - ایک اوور میں 43 رنز کا ریکارڈ

رتوراج گائیکواڑ نے یہ کارنامہ میچ کے 49ویں اوور میں انجام دیا۔ اپنے سات شاندار چھکوں کی مدد سے گایکواڑ نے اس میچ میں ڈبل سنچری بنائی۔ Ruturaj Gaikwad hits 7 sixes in one over

Ruturaj Gaikwad hits 7 sixes in one over, creates world record Vijay Hazare Trophy
رتوراج ایک اوور میں سات چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بنے
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 3:01 PM IST

Updated : Nov 28, 2022, 5:25 PM IST

احمد آباد: مہاراشٹر کے سلامی بلے باز رتوراج گائیکواڑ نے پیر کے روز نریندر مودی اسٹیڈیم بی گراؤنڈ میں وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میچ کے دوران ایک ہی اوور میں سات چھکے لگاکر تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ رتوراج گائیکواڑ نے یہ کارنامہ میچ کے 49ویں اوور میں انجام دیا۔ اپنے سات شاندار چھکوں کی مدد سے گایکواڑ نے اس میچ میں ڈبل سنچری بنائی۔ Ruturaj Gaikwad hits 7 sixes in one over, creates world record Vijay Hazare Trophy

اترپردیش کے خلاف مہاراشٹر کے سلامی بلے باز گائیکواڑ نے میچ کے 49ویں اوور میں چھکوں کی بارش کردی۔ اس اوور کی پانچویں گیند نو بال ہونے کی وجہ سے شیوا کو کل سات گیندیں کرنی پڑیں۔ گایکواڑ نے اوور میں تمام گیندوں پر چھکے لگا کر مجموعی طور پر 43 رنز جوڑے۔ ان 7 چھکوں کی مدد سے انہوں نے یوپی کے خلاف ڈبل سنچری بھی بنائی۔ انہوں نے اس میچ میں 159 گیندوں پر 220 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 10 چوکے اور 16 چھکے لگائے۔

گائیکواڑ نے یوپی کے خلاف لگاتار سات چھکے لگا کر بڑے عالمی ریکارڈ کی برابری کی ہے۔ اس اوور میں انہوں نے 43 رنز بنائے۔ یوپی کے خلاف اپنی اننگز میں انہوں نے لسٹ اے کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے کی برابری کی ہے۔ گائیکواڑ سے پہلے بریٹ ہیمپٹن اور جو کارٹر نے سال 2018 میں ایک اوور میں 43 رنز بنائے تھے۔

رتوراج گائیکواڑ نے وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں اتر پردیش کے خلاف ڈبل سنچری بنائی۔ اس میچ میں انہوں نے 159 گیندوں پر 220 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے 10 چوکے اور 16 چھکے لگائے۔ انہوں نے اس میچ میں اپنی ڈبل سنچری انتہائی خاص انداز میں مکمل کی۔ دراصل، انہوں نے 49ویں اوور میں لگاتار 7 چھکے لگا کر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ روہت شرما، این جگدیشن کے بعد ایک اننگز میں 16 چھکے لگانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

Last Updated : Nov 28, 2022, 5:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.