ETV Bharat / sports

IPL2022: بنگلورکی سات وکٹوں سے جیت، ممبئی کی مسلسل چوتھی شکست - ممبئی کی مسلسل چوتھی شکست

آئی پی ایل 2022 کے 18ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ انوج راوت کو بہترین اننگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ RCB beat MI by seven Wickets

IPL2022: بنگلورکی سات وکٹوں سے جیت، ممبئی کی مسلسل چوتھی شکست

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 7:03 AM IST

انوج راوت (66) کی پہلی نصف سنچری اور وراٹ کوہلی کی 48 رنز کی اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے ہفتہ کو آئی پی ایل کے 18ویں میچ میں ممبئی انڈینس کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممبئی کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بنگلور نے چار میچوں میں تیسری فتح حاصل کی۔ مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادو (68) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت ممبئی نے آئی پی ایل 2022 کے 18ویں میچ میں 20 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 151 رنز کا اسکور کیا، لیکن بنگلور نے 18.3 اوورز میں تین وکٹ پر 152 رنز بناکر یک طرفہ فتح حاصل کی۔ Royal Challengers Bangalore beat Mumbai Indians

بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلور کے گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے ممبئی کو مسلسل جھٹکےدے کر دباؤ میں ڈال دیا۔ ممبئی کی شروعات اچھی رہی۔ اوپنرز روہت شرما اور ایشان کشن نے پہلی وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ پہلے پاور پلے (پہلے چھ اوورز) میں وکٹیں برقرار رکھنے کے بعد، ممبئی نے اگلے 10ویں اوور تک لگاتار چھ وکٹ گنوا دئیے۔ 50 کے اسکورپر کپتان روہت، 60 پر ڈیوالڈ بریوس اور پھر کشن، تلک ورما اور کیرون پولارڈ 62 پر ایک ساتھ تین وکٹیں گرگئیں۔

مسلسل وکٹ گرنے کے باوجود سوریہ کمار نے اکیلے ہی ٹیم کو مشکل حالات سے نکالا۔ انہوں نے دھماکہ خیز انداز میں چوکے اور چھکے لگا کر ٹیم کو 151 کے چیلنجنگ اسکور تک پہنچا دیا۔ سوریہ کمار نے 37 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 68 رنز بنائے۔ جے دیو انادکٹ نے دوسرے سرے پر وکٹ بچا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس سے قبل روہت نے 15 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے اور ایشان کشن نے 28 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: چنئی کی مسلسل چوتھی شکست، حیدرآباد نے پہلی جیت درج کی

بنگلور کی جانب سے سب سے زیادہ رنز پلیئر آف دی میچ رہے انوج راوت نے 66 وراٹ کوہلی نے 48 فاف ڈو پلیسی نے 16 دنیش کارتک ناٹ آؤٹ 7 اور میکسویل ناٹ آؤٹ 8 رنز بنائے۔ بولنگ میں ہرشل پٹیل اور وینندو ہسرنگا نے بہترین بولنگ کی۔ جہاں ہرشل نے چار اووروں میں 23 رن دے کر دو وکٹ لیے، وہیں ہسرنگا نے چار اوورز میں 28 رن پر دو وکٹ لیے۔ آکاشدیپ نے بھی چار اوور میں 20 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ Player of the Match Anuj Rawat

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.