ETV Bharat / sports

IPL 2022: ڈو پلیسس اور ہیزل ووڈ کی بدولت بنگلور کی جیت

آئی پی ایل 2022 کے 31ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ سپر جائٹس کو 18 رن سے شکست دے دی۔ فاف ڈو پلیسس کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Royal Challengers Bangalore beat Lucknow Super Giants

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 6:47 AM IST

IPL 2022: ڈو پلیسس اور ہیزل ووڈ کی بدولت بنگلور کی جیت
IPL 2022: ڈو پلیسس اور ہیزل ووڈ کی بدولت بنگلور کی جیت

ممبئی: سلامی بلے باز فاف ڈو پلیسس (96) کی کپتانی اننگز اور تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ (25 رن پر 4 وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت منگل کو رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ سپر جائٹس کو 18 رن سے ہرا دیا۔ بنگلورو نے 20 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 181 رن بنائے جبکہ لکھنؤ کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر محض 163 رن ہی بنا سکی۔ سات میچوں میں بنگلورو کی یہ پانچویں جیت ہے اور وہ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، جب کہ لکھنؤ کی ٹیم سات میچوں میں تیسری ہار کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ Royal Challengers Bangalore vs Lucknow Super Giants

ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی اسٹیڈیم میں ٹاس ہارنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کو پہلے ہی اوور میں اس وقت دو جھٹکے لگے جب اننگز کے پہلے اوور میں دشمنتھا چمیرا کی پانچویں گیند پر انوج راوت (چار) اور چھٹی گیند پر وراٹ کوہلی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔ لیکن دوسرے سرے پر جمے ہوئے ڈو پلیسس کے ارادے جارحانہ تھے جس کا اندازہ لکھنؤ کے کھلاڑیوں کو اوور در اوور ہوتا چلاگیا۔ ڈو پلیسس نے ایک سرے پر جمے اور بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 رن محض 64 گیندوں پر بنائے جس میں ان کے دو بہترین چھکے اور 11 چوکے شامل ہیں۔

اس سے قبل گلین میکسویل (23) اور شہباز احمد (26) نے کپتان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے ٹیم کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ لکھنؤ کی جانب سے چمیرا اور ہولڈر نے دو دو وکٹ لیے جبکہ کرنل پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ نے تیسرے ہی اوور میں کوئنٹن ڈی کاک کا وکٹ گنوا دیا۔ جوش ہیزل ووڈ نے ڈی کاک کو آؤٹ کرنے کے بعد منیش پانڈے کو 33 رن بنا کر پویلین کی راہ دکھائی۔ کپتان لوکیش راہل اور کرونل پانڈیا نے تیسری وکٹ کے لیے 33 رن جوڑے۔ راہل 24 گیندوں میں 30 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: بٹلر کی سنچری اور چہل کی ہیٹ ٹرک سے کولکاتا کو شکست

دیپک ہڈا 13 رن بنانے کے بعد ٹیم کے 100 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ کنال پانڈیا 28 گیندوں پر 42 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اب تک کے بہترین بلے باز رہنے والے آیوش بدونی دباؤ کو سنبھال نہ سکے اور 13 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ہیزل ووڈ نے بدونی کو اپنا تیسرا شکار بنایا۔ اس کے بعد ہیزل ووڈ نے مارکس اسٹوئنس (24) کو آؤٹ کرکے لکھنؤ کی بقیہ جدوجہد کو ختم کردیا۔ لکھنؤ کو آخری اوور میں 31 رن درکار تھے اور میچ بنگلورو میں جھولی میں چلا گیا تھا۔ ڈیتھ اوورز میں لکھنؤ کی بلے بازی دباؤ کا شکار ہوگئی۔ ہیزل ووڈ نے 25 رن کے عوض چار وکٹ حاصل کئے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.