ETV Bharat / sports

روہت شرما ٹیم انڈیا کی کپتانی کے خواہشمند نہیں تھے: سورو گنگولی کا انکشاف - ورلڈ کپ 2023

بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے روہت شرما کی کپتانی کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ویراٹ کوہلی کے کپتانی سے مستعفی ہونے بعد روہت شرما ٹیم انڈیا کی قیادت کے لیے تیار نہیں تھے۔ ویراٹ نے 2021 میں ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ Sourav Ganguly on Team India Captaincy

Sourav Ganguly on Team India Captaincy
روہت شرما ٹیم انڈیا کی کپتانی کے خواہشمند نہیں تھے: سورو گنگولی کا انکشاف
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 4:51 PM IST

حیدرآباد: بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ موجودہ کپتان روہت شرما ٹیم انڈیا کے کپتان بننے کے خواہشمند نہیں تھے اور ویراٹ کوہلی کے عہدہ چھوڑنے کے بعد انہیں بھارتی بلے باز کو کپتانی سنبھالنے پر راضی کرنا پڑا تھا۔

ویراٹ کوہلی نے 2021 میں ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن وہ دوسرے فارمیٹس میں ٹیم کی کپتانی کے خواہشمند تھے۔ تاہم سلیکٹرز کی رائے تھی کہ بھارت کو وائٹ بال فارمیٹس میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے اور اسی لیے کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا گیا۔ جس کے بعد روہت شرما نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم کی کمان سنبھال لی تھی۔

سورو گنگولی اس وقت بی سی سی آئی کے صدر تھے اور انہوں نے بھارتی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے بتایا کہ روہت شرما قیادت کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے زیادہ خواہش مند نہیں تھے لیکن انھوں نے انھیں ایسا کرنے پر راضی کیا۔ گنگولی نے کولکتہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روہت شرما کپتانی نہیں چاہتے تھے کیونکہ انھیں تمام فارمیٹس میں کھیلنے کا بہت دباؤ تھا۔

گنگولی نے مزید بتایا کہ اس وقت روہت سے میری بات چیت ایک ایسے مرحلے تک پہنچ گئی جہاں میں نے روہت سے کہا کہ آپ کو کپتانی کے لیے ہاں کہنا پڑے گا یا پھر میں آپ کے نام کا اعلان کر دوں گا۔ مجھے خوشی ہے کہ اس نے یہ ذمہ داری اٹھائی اور وہ ٹیم کی قیادت کے لیے ایک بہترین کھلاڑی ہیں جس کا آپ لوگ نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

روہت شرما نے بھارتی ٹیم کو جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں اب تک آٹھ فتوحات دلائی ہیں اور خود آٹھ میچوں میں 122.78 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 442 رنز بنا کر ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.