ETV Bharat / sports

Rohit Sharma On International Cricket: روہت نے بین الاقوامی کیریئر کے 15 سال مکمل ہونے پر پغام مشترک کیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بین الاقوامی کیریئر کے 15 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک خاص پیغام شیئر کیا ہے۔Rohit Completes 15 yrs in international cricket

روہت نے بین الاقوامی کیریئر کے 15 سال مکمل ہونے پر پغام مشترک کیا

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 6:26 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 15 سال مکمل ہونے پر جمعرات کو سوشل میڈیا پر پیغام مشترک کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ اس سفر کو ساری زندگی یاد رکھیں گے۔' Rohit Completes 15 yrs in international cricket

روہت، جو انگلینڈ میں دوبارہ شیڈول ہونے والی پانچویں ٹیسٹ کی تیاری کر رہے ہیں، انہوں نے خط میں لکھا، 'آج میں بھارت کے لیے ڈیبیو کرنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں 15 سال مکمل کر رہا ہوں۔ یہ ایک شاندار سفر رہا ہے، میں اسے ساری زندگی یاد رکھوں گا۔'

انہوں نے کہا، 'میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس سفر کا حصہ رہے ہیں، اور خاص طور پر ان لوگوں کا جنہوں نے مجھے وہ کھلاڑی بننے میں مدد کی جو میں آج ہوں۔' روہت نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 2007 میں کیا تھا۔ وہ اب تک بھارت کے لیے 45 ٹیسٹ، 230 ون ڈے اور 125 ٹی ٹوئنٹی میں 15,733 رنز بنا چکے ہیں۔ روہت انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں یکم جولائی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل جمعرات سے شروع ہونے والے چار روزہ پریکٹس میچ میں لیسٹر شائر کے خلاف بھارت کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Wisden Cricketer of the Year 2022: روہت اور بمراہ وِژڈن کرکٹر آف دی ایئر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.