کولمبو:بھارتی کرکٹ ٹیم کے روہت شرما نے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کی گیندبازی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے پانچ اوورز میں 14 رنز دیتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کیا۔ ہاردک کی گیند بازی کے بارے میں روہت نے کہا کہ ہاردک نے گزشتہ چند برسوں میں اپنی گیند بازی پر سخت محنت کی ہے۔ یہ راتوں رات نہیں ہوتا اور یہ دیکھنا خوشگوارہے۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ ہر گیند پر وکٹیں لے رہے ہوں۔ ہدف کو بچانا آسان نہیں تھا کیونکہ آخر میں پچ آسان ہوگئی۔ ہم نے ایک لائن پکڑ کر بولنگ کی۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے بہت اچھا کیا۔
ہاردک پانڈیا نے اپنی باؤلنگ سے مہیش تیکشنا (2) کا وکٹ لیا، جن کا شاندار کیچ مڈ آن پرمتبادل کھلاڑی سوریہ کمار یادو نے ڈائیو لگاتے ہوئے لیا۔ہاردک کے ساتھ-ساتھ کلدیپ نے ایک بار پھر چار وکٹ لے کر سرخیاں حاصل کیں اور وہ محمد شامی کے بعد دوسرے سب سے تیز 150 ون ڈے وکٹ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں:India vs Sri Lanka ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے دی
کلدیپ کی تعریف کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ کلدیپ پچھلے ایک سال سے بہت اچھی گیند بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی لے پر بہت محنت کی ہے۔اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے میزبان سری لنکا کو 41 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ ہندوستان جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک اورمیچ کھیلے گا۔
یواین آئی