ETV Bharat / sports

Rohit After Losing WTC Final پہلے سیشن کے بعد گیندبازی مایوس کن رہی، روہت شرما - ڈبلیو ٹی سی فائنل میں بھارت کو شکست

روہت شرما نے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں شکست کے بعد کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ ہم نے اچھی کوشش کی اور ہم نے آخر تک مقابلہ کیا۔ ہم نے گزشتہ چار برسوں میں بہت محنت کی ہے۔ دو فائنل کھیلنا ہمارے لیے ایک بڑی حصولیابی ہے لیکن ہم اس سے بھی ایک قدم آگے جانا چاہیں گے۔

Rohit Sharma
روہت شرما
author img

By

Published : Jun 11, 2023, 9:38 PM IST

لندن: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں شکست کے بعد کہا کہ پہلے سیشن کے بعد کی گیندبازی مایوس کن تھی۔ روہت نے میچ کے بعد کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا انتخاب کیا اور اچھی شروعات بھی کی اور ہم نے پہلے سیشن میں اچھی گیند بازی کی لیکن اس کے بعد ہم نے اپنی گیند بازی سے خود کو مایوس کیا۔

آسٹریلیا نے بھارت کے سامنے 444 رنوں کا بڑا ہدف رکھا تھا، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم پانچویں دن 234 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل پہلی اننگ میں ٹریوس ہیڈ (163) اور اسٹیو اسمتھ (121) نے پہلی سنچریاں بنا کر آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 469 رنز کے مضبوط اسکور تک پہنچایا تھا۔

روہت نے آسٹریلوی بلے بازی پر کہا کہ آسٹریلوی بلے بازی کو کریڈٹ دینا ہوگا۔ ہیڈ نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ بہت اچھی بلے بازی کی۔ اس جوڑی نے ہماری لے کو کچھ حد تک خراب کیا۔ پہلی اننگ میں بھی بھارتی بلے بازی 296 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔ بھارت کے چھ بلے باز صرف 152 رن پر پویلین لوٹ گئے تھے، جس کے بعد اجنکیا رہانے (89) اور شاردل ٹھاکر (51) نے سنچری پارٹنرشپ کے ساتھ ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔

روہت نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ واپس آنا بہت مشکل ہوگا، لیکن ہم نے اچھی کوشش کی۔ ہم نے آخر تک مقابلہ کیا۔ ہم نے گزشتہ چار برسوں میں بہت محنت کی ہے۔ دو فائنل کھیلنا ہمارے لیے ایک بڑی حصولیابی ہے لیکن ہم اس سے بھی ایک قدم آگے جانا چاہیں گے۔ بھارت ڈبلیو ٹی سی ٹیبل میں سرفہرست رہ کر لگاتار دوسری بار فائنل میں پہنچا تھا۔ آخری بار وراٹ کوہلی کی ٹیم کو فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ اس شکست کے بعد بھارت کو ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا میچ جیتنے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

روہت نے کہا کہ یہاں آنے کے لئے گزشتہ دوبرسوں میں ہم نے جو کچھ کیا ہے، آپ اس کا کریڈٹ ہم سے نہیں چھین سکتے۔ پوری ٹیم نے شاندار کوشش کی ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم آگے نہیں جا سکے اور فائنل نہیں جیت سکے، لیکن ہم اپنا سر بلند رکھیں گے اور جدوجہد کریں گے۔ یہ (شائقین کی حمایت) شاندار رہی۔ وہ ہمیشہ ہمارے پیچھے رہے ہیں، میں ان میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وہ ہر رن اور ہر وکٹ کا جشن منا رہے تھے۔

بھارتی ٹیم اب ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ ایک ماہ کے وقفے کے بعد 12 جولائی سے شروع ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے پر بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے ہیں۔ (یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.