ETV Bharat / sports

Roger Binny appointed new BCCI president راجر بنی بی سی سی آئی کے نئے صدر منتخب - bcci agm Roger Binny president

راجر بنی کو بی سی سی آئی کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ Roger Binny appointed new BCCI president

Roger Binny appointed new BCCI president
راجر بنی بی سی سی آئی کے نئے صدر منتخب
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 12:57 PM IST

Updated : Oct 18, 2022, 4:29 PM IST

ممبئی: راجر بنی کو بی سی سی آئی کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ راجر بنی سوروگنگولی کی جگہ بی سی سی آئی کے صدر ہوں گے، یہ فیصلہ بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ Roger Binny appointed new BCCI president

بتادیں کہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سالانہ جنرل میٹنگ آج ممبئی کے تاج ہوٹل میں ہوئی جس میں بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ، سابق صدر سورو گنگولی، نائب صدر راجیو شکلا، خزانچی ارون سنگھ دھومل اور سابق صدر بھارتی کرکٹر راجر بنی بھی موجود تھے۔ بنی نے سابق بھارت کپتان سورو گنگولی کی جگہ لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 67 سالہ بنی بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کرنے والے واحد امیدوار تھے۔ عہدے داروں کے گروپ کا انتخاب صرف ایک رسمی تھا کیونکہ سب کا بلا مقابلہ انتخاب ہونا تھا۔

ایک بیان میں، بی سی سی آئی نے کہا کہ راجیو شکلا بورڈ کے وائس چیئرمین بن گئے، جبک ہ جے شاہ سیکرٹری بنے رہیں گے۔ دیوجیت سائکیا کو بورڈ کا شریک سکریٹری اور آشیش شیلار کو خزانچی کے مقرر کیا گیا۔ سالانہ عام اجلاس میں تمام عہدیداران کا بلامقابلہ انتخاب کیا گیا۔

بھارت کے لیے 27 ٹیسٹ اور 72 ون ڈے کھیلنے والے بنی اس عہدے پر سورو گنگولی کی جگہ لیں گے، جنہیں 2019 میں بورڈ کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ بنی اگلے برس بھارت میں ہونے والے 2023 کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل بورڈ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ دریں اثنا، ایم مجمدار کو بی سی سی آئی کی اعلی کونسل میں جنرل اسمبلی کا نمائندہ مقرر کیا گیا۔ ارون سنگھ دھومل اور ابھیشیک ڈالمیا کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نمائندے کے طور پر مقرر کیا گیا۔

بورڈ نے جنرل اسمبلی میں سینئر مینز فیوچر ٹور پروگرام برائے 2023-2027 اور سینئر ویمنز فیوچر ٹور پروگرام برائے 2022-2025 کو منظوری دی۔ اگلے سال منعقد ہونے والے ویمنز آئی پی ایل کو منظوری دینے کے علاوہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ کو بھی منظور کیا گیا۔ میٹنگ کے اختتام سے قبل جنرل باڈی کے ممبران نے سبکدوش ہونے والے عہدیداروں، آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین اور ممبران اور اراکین کی ان کے دور میں کئے گئے کاموں کے لئے ستائش کی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Oct 18, 2022, 4:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.