ETV Bharat / sports

CC Player of the Month awards ہرمن پریت کور اور محمد رضوان کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ - Harmanpreet Kaur and Rizwan win ICC Player

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور اور پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ستمبر کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ میں بالترتیب خواتین اور مردوں کے زمرے ایوارڈ جیتے ہیں۔ Harmanpreet, Rizwan win ICC Player of the Month awards

Harmanpreet, Rizwan win ICC Player of the Month awards
ہرمن پریت کور اور محمد رضوان کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ
author img

By

Published : Oct 10, 2022, 5:06 PM IST

دبئی: بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اور پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پلیئر آف دی منتھ ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ہرمن پریت کو یہ ایوارڈ انگلینڈ میں ون ڈے سیریز میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایوارڈ کی دوڑ میں اپنی ساتھی اور نائب کپتان اسمرتی مندھانا اور بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایوارڈ جیتنے کے بعد، ہرمن پریت نے کہاکہ "ایوارڈ کے لیے نامزد ہونا بہت بڑی بات ہے اور اسے جیتنا بہت اچھا احساس ہے۔ اسمرتی اور نگار کے ساتھ نامزد ہونے کے بعد فاتح بنا اچھا لگ رہا ہے۔ Harmanpreet, Rizwan win ICC Player of the Month awards

انہوں نے کہاکہ ’’میں نے ہمیشہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر کیا ہے اور انگلینڈ میں تاریخی ون ڈے سیریز جیتنا میرے کیریئر کی عظیم کامیابیوں میں سے ایک ہوگی۔‘‘ ہرمن پریت کے لیے ستمبر کا مہینہ یادگار رہا۔ ان کی قیادت میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا۔ اس طرح بھارت نے سنہ 1999 کے بعد انگلینڈ میں پہلی ون ڈے سیریز جیتی۔

انہوں نے تین میچوں میں 221 رنز بنائے۔ انہوں نے پہلے ون ڈے میں ناقابل شکست 74 رنز بنائے، اس کے بعد دوسرے ون ڈے میں 111 گیندوں میں 143 رنز بنائے۔ مردوں کے حصے میں رضوان نے انعام کی دوڑ میں بھارت کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل اور آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین کو شکست دی۔ رضوان نے ستمبر میں بھی زبردست فارم کا مظاہرہ کیا۔ رضوان نے کہا، "اس طرح کی کامیابیاں آپ کے حوصلے بڑھاتی ہیں۔ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں اور آسٹریلیا میں اسی رفتار کو برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔ میں یہ ایوارڈ پاکستان کے لوگوں کے نام کرنا چاہوں گا جو سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہیں۔ خیال رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے نمبر ون بیٹر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.