ETV Bharat / sports

Adam Gilchrist on Rishabh Pant ورلڈ کپ میں انڈین الیون کے لیے پنت بہتر متبادل

ایڈم گلکرسٹ نے کہا 'رشبھ پنت ایک دلیر بلے باز ہیں جو دنیا کے کسی بھی بالنگ اٹیک کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میرے خیال میں وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11 میں شامل ہونے کے مستحق ہیں۔' Adam Gilchrist on Rishabh Pant

ورلڈ کپ میں انڈین الیون کے لیے پنت بہتر متبادل

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 8:45 AM IST

دبئی: آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور دنیش کارتک کے تعلق سے چھڑی بحث دوران پنت کی وکالت کی ہے۔ اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم میں رشبھ پنت اور دنیش کارتک دونو شامل ہیں، لیکن دونوں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کرکٹ پنڈتوں میں یہ بات زیر بحث ہے کہ کس کو آخری 11 میں جگہ ملے گی دراصل، پچھلے کچھ میچوں میں پنت کی کارکردگی اوسط رہی ہے لیکن ٹیم کے پہلے چھ بلے بازوں میں سے کوئی بھی بائیں ہاتھ سے بلے بازی نہیں کرتاجس سے پنت کا دعویٰ مضبوط ہے، وہیں دوسری طرف کارتک اپنے جارحانہ انداز اور شاندار فنشر کے طور پر ٹیم میں جانے جاتے ہیں۔ Pant better for Indian XI in World Cup

گلکرسٹ نے اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ’’رشبھ پنت ایک دلیر بلے باز ہیں جو دنیا کے کسی بھی بالنگ اٹیک کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میرے خیال میں وہ آخری 11 میں شامل ہونے کے مستحق ہیں۔ دنیش کارتک اور رشبھ دونوں ٹیم میں ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں لیکن اگر مجھے ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے تو میں پنت کے ساتھ ضرور جاؤں گا۔

انہوں نے کہا “یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا یہ دونوں ایک ہی ٹیم میں کھیل سکتے ہیں۔ میرے خیال میں وہ کر سکتے ہیں۔ دنیش کارتک ٹاپ آرڈر میں بہتر کھیل سکتے ہیں جیسا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rishabh Pant in T20 World Cup promo: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پرومو ویڈیو میں رشبھ پنت کو ملی جگہ

پنت نے اپنے ٹی 20 کیریئر میں اب تک 58 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 23.94 کی اوسط سے 934 رن بنائے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 126.21 رہا ہے۔ تاہم اب تک ان کی کارکردگی اس حد تک نہیں رہی جس کی توقع پہلے کی جا رہی تھی۔ دوسری جانب دنیش کارتک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شاندار فنشر کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے، جس کی وجہ سے وہ ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم اور ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.