ETV Bharat / sports

Rishabh Pant Shifted from ICU to Private Ward رشبھ پنت آئی سی یو سے وارڈ میں شفٹ

کرکٹر رشبھ پنت کی صحت کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ رشبھ پنت کو آئی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ میکس اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ رشبھ پنت بہت تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ Rishabh Pant Shifted from ICU to Private Ward

Rishabh Pant Shifted from ICU to Private Ward
رشبھ پنت آئی سی یو سے وارڈ میں شفت
author img

By

Published : Jan 2, 2023, 10:56 AM IST

دہرادون: دہرادون میکس ہسپتال کے ڈاکٹروں نے رشبھ پنت کی صحت کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ' کرکٹر کی صحت کافی بہتر ہے۔ پنت کو کل شام آئی سی یو سے وارڈ میں لایا گیا۔ اب بی سی سی آئی پر کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کرکٹر رشبھ پنت کے پیر کا علاج کہاں کیا جائے گا۔

اتوار کے روز سی ایم دھامی کی ملاقات: وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی اتوار کے روز تقریباً 2 بجے میکس ہسپتال پہنچے۔ انہوں نے یہاں ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ سی ایم نے رشبھ پنت کی ماں سروج پنت اور بہن ساکشی سے بھی ملاقات کی۔ تقریباً ایک گھنٹے تک گھروالوں سے بات چیت کی اور گھر والوں کو حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ رشبھ پنت کی فکر نہ کریں۔ رشبھ پنت کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ پنت کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ Rishabh Pant Shifted from ICU to Private Ward

سی ایم دھامی رشبھ پنت کے علاج سے مطمئن: خیال رہے کہ روڑکی میں سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے کرکٹر رشبھ پنت کا علاج دہرادون کے میکس اسپتال میں کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بتایا کہ کرکٹر نے کا کہنا ہے حادثہ گڈھے کی وجہ سے پیش آیا۔ اس دوران سی ایم دھامی نے رشبھ پنت کے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا بہتر علاج ہو رہا ہے۔'

واضح رہے کہ ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت جمعہ کے روز دہلی سے روڑکی اپنے گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ پنت کی کار جل کر راکھ ہو گئی۔ پنت کو سر، دائیں کلائی، دائیں گھٹنے، ٹخنے اور انگوٹھے پر چوٹیں آئیں۔ رشبھ کسی طرح گاڑی سے باہر آیا۔ جس کے بعد انہیں روڑکی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ رشبھ پنت کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں ہائر سینٹر دہرادون کے میکس اسپتال ریفر کر دیا تھا۔ وہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ابھی رشبھ پنت کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.