ETV Bharat / sports

T20 World Cup رویندر جڈیجہ چوٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ چوٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2022 کے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوئے تھے۔ اس دوران سلیکشن کمیٹی نے جڈیجہ کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔ Jadeja ruled out of T20 World Cup due to injury

رویندر جڈیجہ چوٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 7:39 PM IST

ممبئی: ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ چوٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کے گھٹنے کی سرجری بھی ہوئی ہے۔ اب ان کی انجری کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جڈیجہ کو دبئی میں ایڈونچر ایکٹیوٹی کے دوران چوٹ لگ گئی۔ہوٹل کے کامپلیکس میں واقع بیک واٹر فیسلٹی میں اس اکٹیوٹی کو کیا گیا۔ انہیں ایک خاص قسم کے سکی بورڈ پر پانی میں خود کو متوازن کرنا تھا۔ یہ ایک ایڈونچر ایکٹیویٹی تھی اور بی سی سی آئی کے ٹریننگ مینول کا حصہ نہیں تھی۔ اس اکٹیوٹی کے دوران جڈیجہ پھسل گئے اور ان کا گھٹنا مڑ گیا۔Jadeja ruled out of T20 World Cup due to injury

جڈیجہ کا اتنے اہم ٹورنامنٹ کے دوران ایڈونچر ایکٹیوٹی کرنا جو ٹریننگ کا حصہ نہیں تھی کئی بڑے سوال اٹھاتا ہے۔ جڈیجہ کی ٹیم میں عدم موجودگی سے ان کا متبادل تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ جڈیجہ اب ممبئی میں ہیں۔ جہاں انہوں نے بی سی سی آئی کے کنسلٹنٹ اور سینئر آرتھوپیڈک سرجن کی رہنمائی میں گھٹنے کی سرجری کروائی ہے۔ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ سے قبل ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا۔ جڈیجہ اس سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ بتایا گیا کہ انہیں دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث سلیکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2022: جڈیجہ انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.