سنہ 2008 میں آئی پی ایل کا پہلا ٹائٹل راجستھان رائلز نے جیتا تھا۔ Rajasthan Royals Won First IPL Title اس پہلے سیزن میں چیمپیئن ٹیم میں ایک نوجوان کھلاڑی تھا جس کی کپتانی شین وارن کر رہے تھے اور اسی نوجوان کھلاڑی نےسب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی تھی۔ وہ کوئی نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ سر رویندر جڈیجہ تھے۔ راجستھان رائلز نے جڈیجہ کو انڈر 19 ٹیم سے منتخب کیا تھا۔ جڈیجہ 2008 ورلڈ کپ جیتنے والی انڈر 19 ٹیم انڈیا کے رکن تھے۔
اب جڈیجہ کو آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم چنئی سُپر کنگز کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر جڈیجہ نے پہلے دو آئی پی ایل سیزن میں 430 رنز بنائے تھے۔ اس کی وجہ سے انڈر ڈاگ سمجھی جانے والی راجستھان رائلز ٹیم پہلے سیزن میں ہی ٹائٹل اپنے نام کر گئی۔ اس کے اگلے ہی سال یعنی 2009 میں جڈیجہ کو ان کی بہترین کارکردگی کا پھل ملا اور قومی ٹیم میں منتخب ہوئےانہوں نے اپنا پہلا یک روزہ میچ 8 فروری 2009 کو سری لنکا کے خلاف کیا۔
تاہم سال 2010 جڈیجہ کے کریئر کے لیے اچھا نہیں رہا۔ انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اور ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ دراصل جڈیجہ کے خلاف 2009 کے آئی پی ایل سیزن کے بعد شکایت درج کی گئی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے راجستھان ٹیم کے ساتھ معاہدہ میں رہتے ہوئے دیگر فرنچائزیز کے ساتھ بہتر رقم میں ڈیل کرنے کی کوشش کی جبکہ راجستھان کی ٹیم نے 2008 میں جڈیجہ کے ساتھ تین سیزن کے لیے معاہدہ کیا تھا۔ تاہم جڈیجہ صرف 2009 تک ٹیم کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ ایسے میں انہیں قصوروار سمجھتے ہوئے ان پر ایک سال کی پابندی لگا دی گئی۔ Ravindra Jadeja Banned from Playing in IPL
آئی پی ایل گورننگ کونسل کے ایک بیان کے مطابق جڈیجہ نے ممبئی انڈینز کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ رویندر جڈیجہ نے آئی پی ایل میں اب تک 200 میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 27.11 کے اوسط سے 2386 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران جڈیجہ نے دو نصف سنچریاں بھی لگائی ہیں۔ اس کے علاوہ جڈیجہ نے 127 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ Ravindra Jadeja to lead Chennai Super Kings