ETV Bharat / sports

Asia Cup Controversy ایشیا کپ میزبانی تنازع پر اشون کا ردعمل، ایشیا کپ سری لنکا میں ہونا چاہیے

جب سے بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان نہ جانے کی بات کہی ہے، تبھی سے پاکستان کرکٹ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ سابق کرکٹر جاوید میانداد نے گزشتہ روز بی بی سی سی آئی کے فیصلے پر نکتہ چینی کی۔ اب روی چندرن ایشون نے انہیں جواب دیا ہے۔ Ravichandran Ashwin Opens Up On Asia Cup Controversy

Ravichandran Ashwin Opens Up On Asia Cup Controversy
ایشیا کپ میزبانی تنازع پر اشون کا ردعمل
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 11:27 AM IST

حیدرآباد: ایشیا کپ کی میزبانی کہاں ہوگی اس پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن خبر یہ ہے کہ اس بار بھی ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوسکتا ہے۔ اس کا حتمی فیصلہ مارچ میں ہونا ہے۔ دراصل اس بار ایشیا کپ کی میزبانی کا حق پاکستان کے پاس ہے، لیکن بھارتی ٹیم پاکستان جا کر ایشیا کپ کھیلنا نہیں چاہتی۔ ایسے میں اب سابق پاکستانی کرکٹر نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو برا بھلا کہا ہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت غلط کر رہا ہے، اگر وہ پاکستان آ کر ایشیا کپ نہیں کھیلتا تو آئی سی سی کو اس پر فیصلہ کرنا ہو گا اور اس پر پابندی لگا دینی چاہیے۔ دوسری جانب پاکستانی بورڈ نے بھی ورلڈ کپ سے خود کو الگ کرنے کی بات کی ہے۔

اس طرح کی بیان بازی کے بعد بھارتی کرکٹر ایشون نے اپنی یوٹیوب ویڈیو پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہ آئے۔ ویسے اشون نے کہا ہے کہ اس بار ایشیا کپ سری لنکا میں ہونا چاہیے۔ ہر بار دبئی چلا جاتا ہے۔

بتا دیں کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی میٹنگ میں بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بھارت کا موقف واضح کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ٹیم انڈیا پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی، اگر ایشیا کپ وہاں سے منتقل ہوتا ہے تو ٹیم انڈیا اس میں شرکت کرے گی۔

اس بیان کے جواب میں پاکستان کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر ٹیم انڈیا پاکستان نہیں آتی تو پاکستانی ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔ اس بیان بازی کے درمیان جاوید میانداد نے کہا تھا کہ ہماری کرکٹ بھارت کے بغیر بھی بہتر ہو رہی ہے، اگر ٹیم انڈیا پاکستان نہیں آتی تو ہمیں بھی ان کی جگہ نہیں جانا چاہیے۔

بھارتی ٹیم کافی عرصے سے پاکستان کا دورہ نہیں کر رہی ہے۔ کیونکہ بھارت اور پاکستان کے سیاسی تعلقات ابھی اچھے نہیں ہیں، ایسے میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ بھی کافی حد تک ٹھپ ہے۔ اس وقت دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.