بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے بدھ کے روز کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فاتح کا فیصلہ ایک میچ سے نہیں بلکہ تین میچوں سے کرنا چاہیے۔
ڈبلیو ٹی سی کا فائنل 18 سے 22 جون تک انگلینڈ کے ساوتھمپٹن میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔
شاستری نے انگلینڈ روانہ ہونے سے پہلے کہا "مثالی طور پر اگر وہ طویل عرصے میں ٹیسٹ چمپیئن شپ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو بیسٹ آف تھری کا فائنل مثالی ہوگا۔
شاستری نے کہا کہ یہ ابھی تک نہیں ہوا ہے لیکن یہ ایک بڑا میچ ہے جو بھارت کھیلے گا۔
کوچ نے کہا "یہ پہلا موقع ہے جب ڈبلیو ٹی سی کا فائنل کھیلا جارہا ہے۔ یہ سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ یہی ایک فارمیٹ ہے جس میں آپ کا امتحان لیا جاتا ہے، یہ تین راتوں میں نہیں اور نہ ہی تین مہینوں میں ہوا ہے۔"
دوسری جانب کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی سی کا فائنل صرف ایک میچ پر مشتمل ہونے کے باوجود بھی اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے، کیونکہ یہ الگ قسم کا فائنل ہے اور ٹیموں نے یہاں تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔
کوہلی نے کہا "ابھی یہی چیز بہت اہمیت رکھتی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور مشکل ترین ٹورنامنٹ ہے۔ جس طرح ہم نے ترقی کے منازل طے کیے ہیں اس پر ہم سب کو فخر ہے۔ ڈبلیو ٹی سی کا فائنل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے لیے ٹیسٹ کے کیا معنی ہیں۔"
انہوں نے کہا "ہم سب جو کئی سالوں سے ٹیسٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں ، انہوں نے نہ صرف ڈبلیو ٹی سی کے عرصے کے دوران بلکہ پچھلے پانچ - چھ سالوں میں بھی سخت محنت کی ہے۔ ہم فائنل میں کھیلنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہیں۔