دبئی: ٹیم انڈیا کے سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے بھارت کی مسلسل دو شکست کے بعد محمدسمیع کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ سابق کوچ نے محمدسمیع کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر سلیکٹروں کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جب جسپریت بمراہ ایشیا کپ نہیں کھیل رہے تھے تو اس کے بعد بھی ٹیم مینجمنٹ نے دوسرے بہترین گیندبازوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ انہوں نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ محمد سمیع گھر میں بیٹھے ہیں یہ سوچ کر ان کا سر چکرا رہا ہے۔ Ravi Shastri questions India's Asia Cup squad selection after loss vs SL
منگل کے سری لنکا کے خلاف ٹیم انڈیا کی شکست سے ناراض شاستری نے کہاکہ اگر آپ کو جیتنا ہے، تو بہتر تیاری کرنی ہوگی۔ میرے خیال میں ٹیم کا انتخاب بہتر ہو سکتا تھا۔ خاص طور پر جب بات تیز گیند بازوں کی ہو۔ آپ جانتے ہیں کہ دبئی کے حالات کیسے ہیں، یہاں اسپنرز کے لیے کچھ زیادہ نہیں ہے۔ مجھے حیرت ہوئی کہ آپ یہاں صرف چار تیز گیند بازوں کے ساتھ آئے ہیں، جن میں سے ایک ہاردک پانڈیا ہے۔ محمد سمیع جیسا بہترین گیندباز گھر میں بیٹھا ہے اور مجھے یہ سوچ کر غصہ آرہا ہے۔ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کے بعد انہیں ٹیم سے باہر رکھنا سمجھ میں نہیں آرہا۔
میچ کے بعد روی شاستری نے کہاکہ ٹیم میں ایک گیند باز کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف آر اشون جلد بولنگ کر سکتے تھے۔ اس کے بعد دیپک ہڈا کو بھی موقع دیا جا سکتا تھا، شاستری نے کہاکہ سمیع کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں ہونا چاہیے۔ انہیں آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔ اس بیچ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی کہاکہ ہمیں ورلڈ کپ میں ایک ہی طرح کا گیندباز نہیں چاہیے۔ گمبھیر نے کہاکہ بھونیشور کمار، دیپک چاہر اور ہرشل پٹیل کی رفتار زیادہ نہیں ہے۔ دوسری جانب جسپریت بمراہ اور محمد شامی کے پاس تیز رفتار ہے۔
میچ کے بعد براڈ کاسٹر سٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ نے کہاکہ مجھے ایشیا کپ کا تو سمجھ نہیں آیا، لیکن اب شامی کو آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔ وہ آسٹریلیا کے میدانوں پر ایک بڑا میچ ونر ثابت ہوں گے۔ اس وقت ٹیم کو ان کی بہت ضرورت ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے خلاف شکست کے بعد سابق ٹیسٹ اوپنر اور معروف کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے بھی محمد سمیع کو عالمی کپ کی ٹیم کا حصہ بنانے کی بات کہی تھی۔
تجربہ کار دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد سمیع نے رواں برس گجرات ٹائٹنز کو چیمپئن بنانے میں بڑا کردار ادا کیا تھا۔ شامی نے 24.40 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔ مزید یہ کہ 31 سالہ تجربہ کار تیز گیند باز محمد سمیع گذشتہ برس متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے بھارتی ٹی 20 ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم وہ ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں برقرار ہیں۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی