ETV Bharat / sports

asia cup 2022 روی بشنوئی نے پاکستان کے خلاف دباؤ کو بخوبی سنبھالا، عرفان پٹھان - asia cup 2022 Ravi Bishnoi

سابق بالر عرفان پٹھان نے لیگ اسپنر روی پشنوئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ' بشنوئی پاکستان کے خلاف دباؤ کو بخوبی سنبھالا۔ روی بشنوئی اپنے پہلے میچ میں چار اوورز میں 6.5 کے اکانومی ریٹ سے کافی کفایتی ثابت رہے۔ Ravi Bishnoi had handled the pressure very well against Pakistan

Ravi Bishnoi had handled the pressure very well against Pakistan: Irfan Pathan
روی بشنوئی نے پاکستان کے خلاف دباؤ کو بخوبی سنبھالا
author img

By

Published : Sep 5, 2022, 5:08 PM IST

دبئی: بھارت کے سابق تیز گیند باز عرفان پٹھان نے لیگ اسپنر روی بشنوئی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایشیا کپ 2022 کے سپر فور میچ میں پاکستان کے خلاف دباؤ کو اچھی طرح سے ہینڈل کیا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بشنوئی چار اوورز میں 6.5 کے اکانومی ریٹ سے کافی کفایتی رہے تھے، انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کیا۔ Ravi Bishnoi had handled the pressure very well against Pakistan

پٹھان نے اسٹار اسپورٹس پر 'فالو دی بلیوز' شو میں کہا "جہاں تک بولنگ کا تعلق ہے، ظاہر ہے کہ اس بولنگ لائن کو کئی شعبوں میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے، لیکن میں نے سوچا کہ انہوں نے پہلے ہاف میں واقعی اچھی گیند بازی کی۔" بشنوئی نے دباؤ کو اچھی طرح سنبھالا، خاص طور پر پاکستان کے خلاف اپنے پہلے میچ میں۔"

انہوں نے کہا کہ "لیکن جس طرح انہوں نے پاور پلے کو ہینڈل کیا اور بابر اعظم کی وکٹ حاصل کی، یہ دیکھنا بہت اچھا تھا۔ پاکستان کے خلاف میچ کے دوران بھارتی گیند باز کافی دباؤ میں رہتے ہیں، لیکن بشنوئی نے دباؤ کو اچھی طرح سنبھالا۔"

پٹھان نے سنسنی خیز میچ کے دوران روہت شرما کی کپتانی کی بھی تعریف کی، کیونکہ انہوں نے صحیح وقت پر گیند بازوں اور اسپنرز کا استعمال کیا، حالانکہ یہ بھارت کے لیے پانچ وکٹوں کے نقصان سے بچنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان کا اگلا سپر فور میچ منگل کو دبئی میں سری لنکا کے خلاف ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.