ETV Bharat / sports

Rahul Sharma announces Retirement راہل شرما انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش - راہول شرما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

راہل شرما نے کہا کہ 'سب سے اونچی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے اس فیملی میں جگہ دینے کے لیے بی سی سی آئی کا شکریہ۔ ملک کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کا بنیادی مقصد ہوتا ہے۔ میں خوش ہوں کہ میں یہ کامیابی حاصل کر سکا۔'Rahul Sharma announces Retirement

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 5:32 PM IST

Updated : Aug 28, 2022, 6:05 PM IST

پنجاب: بھارتی کرکٹر راہُل شرما نے اتوار کو کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے راہل شرما نے 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور بھارت کے لیے چار ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔ بین الاقوامی اور گھریلو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد راہل اب روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں نظر آئیں گے۔Rahul Sharma announces Retirement

اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے راہل شرما نے کہا کہ 'سب سے اونچی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے اس فیملی میں جگہ دینے کے لیے بی سی سی آئی کا شکریہ۔ ملک کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کا بنیادی مقصد ہوتا ہے۔ میں خوش ہوں کہ میں یہ کامیابی حاصل کر سکا۔' انہوں نے کہا کہ 'بھارتی ٹیم کی نیلی جرسی پہننا میرے لیے سب سے یادگار لمحہ تھا۔ میں اس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ گوتم گمبھیر، راہل دراوڈ، وی وی ایس لکشمن، وریندر سہواگ، مہندر سنگھ دھونی، یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، روہت شرما، وراٹ کوہلی اور تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم کا اشتراک کرنا میرے لیے خوش نصیبی کی بات تھی۔

راہل شرما نے 2010 میں ڈیکن چارجرز کے لیے کھیلتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ڈیبیو کیا۔ وہ اس وقت بیلز فالج میں مبتلا تھے، جس میں چہرے کے پٹھے عارضی طور پر کمزور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیکن چارجرز میں ان کے اس وقت کے کپتان ایڈم گلکرسٹ نے ان کی مدد کی اور کھیلتے رہنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

راہل شرما بعد میں آئی پی ایل میں پونے واریئرز، دہلی ڈیئر ڈیولز اور چنئی سُپر کنگز کے لیے کھیلے۔ انہوں نے آئی پی ایل کریئر میں 44 میچ کھیلے، 27.15 کی اوسط اور 7.02 کی اکانومی سے 40 وکٹیں حاصل کیں۔ راہل نے کہا کہ وہ اب اپنی نئی اننگز کے لیے تیار ہیں' اور جلد ہی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں نظر آئیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے شروع ہوگا جہاں وہ انڈین لیجنڈز کی طرف سے کھیلتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: AUS Vs ZIM ODI آسٹریلیا نے زمبابوے کو پانچ وکٹ سے شکست دی

یو این آئی

Last Updated : Aug 28, 2022, 6:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.