ETV Bharat / sports

India vs Bangladesh راہل ون ڈے کرکٹ میں وکٹ کیپر بلے باز کا کردار ادا کرنے کو تیار - کے ایل راہل کی خبر

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایک وکٹ کی شکست کے بعد راہل نے کہا کہ 'ون ڈے کرکٹ میں ضرورت پڑنے پر وہ وکٹ کیپر بلے باز کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔' KL Rahul on India wicket keeper batsman

راہل ون ڈے کرکٹ میں وکٹ کیپر بلے باز کا کردار ادا کرنے کو تیار

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 3:25 PM IST

ڈھاکہ: بھارتی بلے باز لوکیش راہل نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں ضرورت پڑنے پر وہ وکٹ کیپر بلے باز کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایک وکٹ کی شکست کے بعد راہل نے کہا کہ ہم نے پچھلے چھ سات مہینوں میں زیادہ ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی ہے، لیکن اگر آپ دیکھیں تو 2020-21 میں میں نے ون ڈے میں وکٹ کیپر کا کردار ادا کرتے ہوئے چوتھے پانچویں نمبر پر بلے بازی کی ہے۔ KL rahul ready to wicketkeeper batsman

واضح رہے کہ رشبھ پنت کے زخمی ہونے کے بعد راہل کو پہلے میچ میں وکٹ کیپر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ٹی 20 اور ٹیسٹ میں ہندوستان کے لیے اوپننگ کرنے والے راہل نے یہاں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے۔ ہندوستان نے راہل کی نصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کے سامنے 186 رنز کا ہدف رکھا تھا، حالانکہ بنگلہ دیش نے یہ ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔راہل نے کہاکہ "یہ ایک ذمہ داری ہے جس کے لیے ٹیم نے مجھے تیار رہنے کے لیے کہا ہے۔ میں نے یہ کام پہلے بھی کیا ہے اور جب بھی ٹیم کو ضرورت ہوگی میں یہ کردار ادا کروں گا۔"

یہ بھی پڑھیں: India Lost to Bangladesh دلچسپ مقابلے میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں بھارت کی شکست

راہل نے کہا کہ وہ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے اپنے کھیل پر کام کر رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر رنز بنانے میں اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں راہل کی کارکردگی مایوس کن رہی جہاں وہ چھ میں سے چار اننگز میں دوہرے ہندسے کو بھی نہ چھو سکے اور 21.33 کی اوسط سے مجموعی طور پر 128 رنز بنائے۔ راہل نے کہاکہ "یہ ان دنوں میں سے ایک تھا جب میں گیند کو بہتر طریقے سے ٹائمنگ کر رہا تھا اور خوش قسمتی سے میں نے جو شاٹس کھیلے وہ باؤنڈری لائن کے پار گئے۔ میں نے جو بھی آپشن منتخب کیا وہ میرے حق میں رہا۔‘‘

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.