ETV Bharat / sports

راہل درواڑ سری لنکا کے دورے پر ٹیم انڈیا کے کوچ

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 9:46 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ راہل دراوڑ سری لنکا کے دورے کے لیے ٹیم انڈیا کے کوچ ہوں گے ۔

rahul dravid
rahul dravid

بی سی سی آئی نے پہلے ہی سری لنکا دورے کے لیے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کی کپتانی شکھر دھون کو دی گئی ہے حالانکہ کوچ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا لیکن اب خود بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی نے اس کی تصدیق کردی ہے۔

شکھر دھون کی کپتانی میں ٹیم انڈیا سری لنکا کے دورے میں جائے گی جس میں کوچ راہل دراوڑ ہوں گے۔

یہ دوسری مرتبہ ہوگا جب وہ بطور کوچ سینئر ٹیم انڈیا سے جُڑیں گے۔ اس سے پہلے 2004 میں انگلینڈ دورے پر دراوڑ ٹیم انڈیا کے بلے بازی مشیر تھے۔ وہ انڈیا انڈر 19 اور انڈیا اے ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی نے واضح کردیا ہے کہ راہل دراوڑ ہی سری لنکا جانے والی ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ راہل دراوڑ اس وقت این سی اے کے صدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کے سلسلے میں بھی جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے ممبئی میں ہوٹل پہنچنے سے پہلے ہی وہ اپنا کورونا ٹسٹ کروالیں۔ ممبئی میں ہوٹل میں ٹیم کو پندرہ دن تک کوارنٹین میں رہنا ہوگا اور اس دوران ہر روز ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

کولمبو پہنچنے کے بعد بھی تین دن تک ٹیم کوارنٹین میں رہے گی۔ مہمان ٹیم دو سے چار جولائی تک چھوٹے چھوٹے گروپ میں مشق کرے گی۔ سری لنکا دورے پر سبھی میچ کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ہندوستان کی اہم ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں ہے۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم انڈیا کو 18 سے 22 جون کے درمیان ساؤتھمپٹن میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔

اس بعد ٹیم انگلینڈ میں ہی قیام کر کے اگست۔ستمبر میں انگلینڈ کے ساتھ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے تیاری کرے گی۔ سری لنکا کے ساتھ یک روزہ اور ٹی 20 سیریز کے لیے بی سی سی آئی نے الگ ٹیم بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیم انڈیا کو کولمبو میں پہلے 13 جولائی سے 18 جولائی کے درمیان تین یک روزہ میچوں کی سیریز اور 21 سے 25 کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔

سری لنکا دورے کے لیے بھارتی اسکواڈ:

شکھر دھون(کپتان)، بھونیشور کما(نائب کپتان)، پرتھوی شا، دیودت پڈیکل، رتوراج گائیکواڑ، سوریہ کمار یادو ، منیش پانڈے، نتیش رانا، ایشان کشن(وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن(وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، کرشنپا گوتم یزویندر چہل، راہل چہر، کلدیپ یادو، ورون چکروتی، دیپک چہر، نودیپ سینی، چیتن سکاریہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.