ETV Bharat / sports

Rahul Dravid Best Knocks: مشکل اوقات میں بھارتی ٹیم کے کام آنے والا کھلاڑی - بھروسے مند بلے باز راہل دراوڈ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ راہل دراوڈ کو 'دی وال'The wall Rahul Dravid نے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ راہل دراوڈ کو مشکل حالات میں ٹیم کو بحران سے نکالنے کے وقت سب سے بھروسے مند بلے باز تصور کیا جاتا تھا۔ Rahul Dravid Best Knocks

Rahul Dravid
Rahul Dravid
author img

By

Published : Jan 11, 2022, 2:08 PM IST

Updated : Jan 11, 2022, 4:27 PM IST

چٹان کی طرح گیند بازوں کا سامنا کرنے والے بھروسے مند بلے باز کی آج 49ویں سالگرہ ہے۔ Rahul Dravid Birthday آئیے بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی چند بہترین اننگز کے بارے میں جانتے ہیں۔ Rahul Dravid Best Knocks

  • آسٹریلیا کے خلاف بہترین اننگ:

جب بھی کوئی راہل دراوڈ کی بہترین اننگز کے بارے میں سوچتا ہے تو 2001 میں ایڈن گارڈن میں آسٹریلیا کے خلاف 180 رنز کی اننگز کا ذہن میں آنا لازمی ہے۔

اس میچ میں آسٹریلیا کھیل کی مناسبت سے ڈرائیونگ سیٹ پر تھا اور پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد انڈیا کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ ایڈن گارڈن پر آسٹریلیا کا مکمل کنٹرول تھا کیونکہ انہوں نے ٹیم انڈیا کو فالو آن کروایا تھا۔

پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 445 رنز کے جواب میں بھارتی 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ لیکن دوسری اننگ میں بھارتی اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد دراوڈ اور وی وی ایس لکشمن نے ٹیم کو بچایا۔

کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ جوڑی ٹیم کے لیے معجزہ ثابت ہوگی۔ دونوں بلے بازوں نے 376 رنز کی شاندار پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو بحران سے نکالا۔ لکشمن اور دراوڈ نے آسٹریلیا کے باؤلنگ اٹیک کو مکمل طور پر ناکام کردیا جب کہ اس گیند بازی لائن میں شین وارن اور گلین میک گرا جیسے اعلیٰ درجہ کے باؤلر تھے۔

پاکستان کے خلاف شاندار بلے بازی:

سنہ 2004 میں راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف راہ دراوڈ کی 270 رنز کی ایک اور اننگز بھی یادگار ہے۔ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوچکی تھی اور بھارتی ٹیم پر پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کا دباؤ تھا۔

راہل دراوڈ نے سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے تھے لیکن تیسرے ٹیسٹ میچ میں باقاعدہ کپتان سورو گنگولی کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔

پہلے دو میچوں میں دراوڈ نے کوئی قابل ذکر اسکور نہیں کیا تھا لیکن تیسرے میچ میں انہوں نے ڈبل سنچری بنا کر ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا۔

اس میچ میں وریندر سہواگ میچ کی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد دی وال راہل دراوڈ نے کریز سنبھالی اور 270 رنز کی بہترین اننگ کھیل کر نا صرف ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا بلکہ مین آف دی میچ قرار پائے۔

  • انگلینڈ کے خلاف بہترین اننگ:

بھروسے مند بلے باز دراوڈ نے ایک اور یادگار اننگ انگلینڈ کے خلاف کھیلی تھی۔ وہ سنہ 2011 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف 146 رنز کی اننگز ہے۔ حالانکہ اس سیریز میں بھارتی ٹیم کو 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف اس سیریز میں ریگولر اوپنر گوتم گمبھیر زخمی ہوئے تھے جس کے نتیجے میں دراوڈ میدان میں اترے بہترین بلے باز کی۔

حالانکہ بھارتی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں کھوتی رہی لیکن دراوڈ نے محاذ سنبھالا اور 146 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

  • اسپورٹس مین اسپرٹ:

دراوڈ نے زبردست ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں سنبھالیں کیونکہ ٹیم انتظامیہ کا خیال تھا کہ اگر ایک اچھا بلے باز بھی وکٹ کیپر بن جاتا ہے تو وہ ایک اضافی گیند باز کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

راہل دراوڈ واحد کھلاڑی ہیں جو دو یک روزہ میچوں میں دو مرتبہ 300 سے زیادہ رنز کی پارٹنرشپ میں شامل ہیں۔

دراوڈ نے 164 ٹیسٹ، 344 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ میں بھارت ک نمائندگی کی ہے۔ اس بھروسے مند بلے باز نے مارچ 2012 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ راہل نے بین الاقوامی کرکٹ میں 48 سنچریاں بنائی ہیں۔

واضح رہے کہ دراوڈ نے گزشتہ سال نومبر میں ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

Last Updated : Jan 11, 2022, 4:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.