ETV Bharat / sports

Rahul Dravid tests positive بی سی سی آئی نے دراوڈ کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 2:05 PM IST

بی سی سی آئی نے کہاکہ کوچ راہل دراوڈ اس وقت میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ وہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے۔ BCCI confirmed Rahul Dravid Tests Positive

Rahul Dravid tests positive for COVID-19
بی سی سی آئی نے دراوڈ کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی

ممبئی: بھارتی مرد کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ ایشیا کپ 2022 کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے سے قبل معمول کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ بی سی سی آئی نے کہاکہ کوچ دراوڈ اس وقت میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ وہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑی آج 23 اگست کو متحدہ عرب امارات میں جمع ہوں گے۔ BCCI confirmed Rahul Dravid Tests Positive

بی سی سی آئی نے دراوڈ کی غیر موجودگی میں کسی عارضی ہیڈ کوچ کا اعلان نہیں کیا ہے، حالانکہ توقع ہے کہ لکشمن اس دوران بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ لکشمن نے پیر کو ختم ہونے والے زمبابوے کے دورے پر بھی بھارتی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا تھا۔ اس سے قبل وہ آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹی20 سیریز میں بھی بھارت کی قیادت کر چکے ہیں۔ ایشیا کپ میں بھارت اپنی مہم کا آغاز 28 اگست کو پاکستان کے خلاف کرے گا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.