ETV Bharat / sports

آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی: ڈی کاک کی ٹاپ 10 میں واپسی - جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک

آئی سی سی تازہ ترین ٹیسٹ درجہ بندی ظاہر کر دی گئی ہے جس میں جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے۔

Quinton de Kock
Quinton de Kock
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 10:47 PM IST

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا پھل ملا اور آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں پھر سے سرفہرست 10 میں پہنچ گئے ہیں۔

ڈی کاک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ لوسیا میں جنوبی افریقہ کی 58 رنز کی جیت اور سیریز 2-0 سے جیت کے میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد درجہ بندی میں برتری حاصل کی۔

ڈی کاک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں 96 رن بنائے تھے۔ انہیں دو مقام کا فائدہ ہوا اور وہ 10 ویں مقام پر پہنچ گئے ۔ ڈی کاک گزشتہ 18 ماہ میں پہلی بار ٹاپ 10 میں پہنچے ہیں۔ 28 سالہ ڈی کاک کی کریئر کی بہترین رینکنگ 6 ہے جو انہوں نے دسمبر 2019 میں حاصل کی تھی۔

آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی میں بائیں ہاتھ کے ایک اور بلے باز جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر نے 77 رن کی اپنی شاندار اننگز سے ایک مقام کی بہتری کی ہے اور وہ 19 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ رسی وان ڈر ڈسین دوسری اننگز میں ناٹ آؤٹ 75 رن بنانے کی بدولت 31 مقام کی لمبی چھلانگ لگاکر 43 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹ لینے والے تیز گیند باز کگیسو رباڈا ایک مقام کی بہتری کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے دوران 61 سال بعد جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے اسپنر کیشو مہاراج میچ میں 7 وکٹ لینے کی کارکردگی کی بدولت تین مقامات کے فائدے کے ساتھ 28 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ تیز گیند باز لُنگی انگڈی تین مقامات کی چھلانگ کے ساتھ 41 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز جرمین بلیک وڈ جنوبی افریقہ کے خلاف بالترتیب 49 اور 25 رنز کے اسکور کے بعد 12 مقامات کے فائدے سے 44 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ شائی ہوپ تین مقامات کی بہتری سے 82 ویں اور کیرون پاویل 6 مقام کے فائدے کے ساتھ 94 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یونس خان نے دیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کوچ کے عہدے سے استعفی

وہیں ایسٹ انڈیز کے تیز گیند باز کیمار روچ کے ساتھ وکٹوں کی کارکردگی نے انہیں ٹاپ 10 کے نزدیک پہنچا نے میں مدد کی ہے۔ وہ ایک مقام کی چھلانگ کے ساتھ 12 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز تین وکٹ لینے والے مڈل فاسٹ گیند باز کائل میئرس 51 مقام کی چھلانگ کے ساتھ بنگلہ دیش کے نعیم حسن کے ساتھ مشترکہ طور پر 53 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جیسن ہولڈر کو آل راؤنڈر رینکنگ میں 28 ریٹنگ پوائنٹ کا نقصان ہوا ہے اور وہ سرفہرست مقام سے کِھسک کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پہلے مقام پر رویندر جڈیجہ قابض ہوگئے۔ جڈیجہ کے 386 ریٹنگ پوائنٹ جبکہ ہولڈر کے پاس 384 ریٹنگ پوائنٹ رہ گئے ہیں۔

فی الحال بلے بازوں کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں اسٹیو اسمتھ پہلے مقام پر ہیں جبکہ کین ولیمسن دوسرے، مرنز لابیوشین تیسرے، وراٹ کوہلی چوتھے، جو روٹ 5 ویں، روہت شرما چھٹے، رشبھ پنت ساتویں، ہینری نکولس 8 ویں، ڈیوڈ وارنر 9 ویں اور کوئنٹن ڈی کاک 10 ویں نمبر پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.