لاہور: پاکستان نے 5 اکتوبر سے منعقد ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے پیش نظر ایشیاڈ کے لیے نوجوان ٹیم کا انتخاب کیا ہے، جس میں آصف علی، محمد حسنین، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر کے نام نمایاں ہیں۔
-
20-year-old Qasim Akram, who captained Pakistan in the ICC U19 Men’s @cricketworldcup 2022, will lead a young team in the Asian Games in Hangzhou.
— ICC (@ICC) August 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Details ➡️ https://t.co/Mkh4RVNPzT pic.twitter.com/O3lBcCbQ6N
">20-year-old Qasim Akram, who captained Pakistan in the ICC U19 Men’s @cricketworldcup 2022, will lead a young team in the Asian Games in Hangzhou.
— ICC (@ICC) August 25, 2023
Details ➡️ https://t.co/Mkh4RVNPzT pic.twitter.com/O3lBcCbQ6N20-year-old Qasim Akram, who captained Pakistan in the ICC U19 Men’s @cricketworldcup 2022, will lead a young team in the Asian Games in Hangzhou.
— ICC (@ICC) August 25, 2023
Details ➡️ https://t.co/Mkh4RVNPzT pic.twitter.com/O3lBcCbQ6N
انڈر 19 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کی کمان سنبھال چکے 20 سالہ اکرم نے اس سے پہلے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔ منتخب کردہ 15 کھلاڑیوں میں سے گزشتہ ماہ سری لنکا میں اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، جب کہ انہوں نے اس سے قبل دو چار روزہ ٹیسٹ اور چھ ون ڈے میچوں کے لیے زمبابوے کا دورہ کیاتھا۔
پاکستان رینکنگ کی بنیاد پر ہندوستان کی طرح براہ راست ٹورنامنٹ کا آغاز کوارٹر فائنل مرحلے سے کرے گا۔ایشین گیمز میں اس سے پہلے بھی دو بار کرکٹ کھیلا جا چکا ہے۔ پہلا ایڈیشن بنگلہ دیش نے جیتا تھا جبکہ دوسرے ایڈیشن میں سری لنکا فاتح رہا۔ افغانستان دونوں بار رنر اپ رہا۔ پاکستان نے 2014 میں حصہ نہیں لیا اور 2010 میں کانسے کا تمغہ جیتا۔
یہ بھی پڑھیں:Pakistan Beat Afghanistan پاکستان کی ایک وکٹ سے جیت، ون ڈے سیریز پر قبضہ
ایشین گیمز کے لیے پاکستان کا مردوں کا اسکواڈ: قاسم اکرم (کپتان)، عمیر بن یوسف، عامر جمال، عرفات منہاس، ارشد اقبال، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، مرزا طاہر بیگ، محمد حسنین، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، شاہنواز دہانی، سفیان مقیم، عثمان قادر۔
یواین آئی