ETV Bharat / sports

IPL 2022 60th Match: بنگلورو پر جیت کے بعد پنجاب کی پلے آف میں پہنچے کی امیدیں قائم

آئی پی ایل 2022 کے 60ویں میچ میں پنجاب کنگز نے چیلنجرز بنگلورو کو 54 رنز سے شکست دے دی۔ IPL 2022 60th Match۔ جونی بیرسٹو کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Punjab Kings Beat Royal Challengers Bangalore

بنگلورو پر جیت کے بعد پنجاب کی پلے آف میں پہنچے کی امیدیں قائم

author img

By

Published : May 14, 2022, 7:34 AM IST

ممبئی: جونی بیرسٹو (66) اور لیام لیونگسٹن (70) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کے بعد گیندبازوں کی بہترین کارکردگی سے پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو آئی پی ایل کے ایک میچ میں جمعہ کے روز 54 رن سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو قائم رکھا۔ IPL 2022 60th Match۔ پنجاب نے 20 اوور میں نو وکٹ پر 209 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور پھر بنگلورو کو 20 اوور میں نو وکٹ پر 155 رنوں پر روک دیا۔ Punjab Kings Beat Royal Challengers Bangalore by 54 runs

پنجاب کی 12 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر پہنچ گیا۔ بنگلورو کو 13 میچوں میں چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ بنگلور کو پلے آف کی امیدوں کے لیے اپنا آخری میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا۔ جونی بیرسٹو نے 29 گیندوں میں 66 رنز کی اننگ کھیلی جس کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Jonny Bairstow Player of the Match

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری پنجاب نے طوفانی شروعات کرتے ہوئے پاور پلے میں بنگلورو کے گیند بازوں کی جمکر دھنائی کی۔ پہلے بلے باز کے طور پر شیکھر دھون جب پانچویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے تو اس وقت پنجاب کا اسکور 60 رن تک پہنچ چکا تھا۔ بیئرسٹو نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر چار چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 66 رن بنائے۔ شیکھر 15 گیندوں میں 21 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

لیونگسٹن نے 42 گیندوں پر 70 رن میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ہرپریت برار اور رشی دھون نے بھی سات سات رن کی اننگز میں ایک ایک چھکا لگایا۔ کپتان میانک اگروال نے 16 گیندوں پرتین چوکوں کی مدد سے 19 رن بنائے۔ بنگلور کے گیند باز اس میچ میں کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ محمد سراج اور جوش ہیزل ووڈ نے چھ اوور میں سو رن دیے، ہیزل ووڈ نے چار اوور میں 64 رن دیے، سراج نے دو اوور میں 36 رن دیے۔ وہیں حسرنگا نے اپنے اوور کے کوٹے میں صرف پندرہ رن دیے اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ہرشل پٹیل نے چار اوور میں 34 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022 59th Match: ممبئی نے چنئی کو آئی پی ایل سے کیا باہر

رائل چیلنجرز بنگلورو 210 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 155 رنز ہی بنا سکی۔ بنگلورو کی جانب سے سب سے زیادہ گلین میکسویل نے 22 گیندو میں 35 رنز کی اننگ کھیلی، وہیں رجت پٹیدار نے 26، وراٹ کوہلی نے 20، کارتک اور شہباز احمد نے 11 رنز کی اننگ کھیلی۔ پنجاب کی جانب سے ربادا نے 3 وکٹ، رشی دھون اور راہل چہر نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.