ETV Bharat / sports

IPL 2022: پنجاب نے چنئی کو شکست دی

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 6:51 AM IST

آئی پی ایل 2022 کے 38ویں میچ میں پنجاب کنگز نے چنئی سپر کنگز کو 11 رنوں سے شکست دے دی۔ شکھر دھون کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Punjab Kings Beat Chennai Super Kings

IPL 2022: پنجاب نے چنئی کو شکست دی
IPL 2022: پنجاب نے چنئی کو شکست دی

اوپنر شکھر دھون کی ناقابل شکست 88 رنز کی بدولت پنجاب کنگز نے چنئی سپر کنگز کو آئی پی ایل کے 38ویں مقابلے میں 11 رنوں سے شکست دے کر اپنی چوتھی جیت درج کی۔ پنجاب نے 20 اووروں میں چار وکٹ پر 187 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور چنئی کو چھ وکٹ پر 176 رنز پر روک دیا۔ چنئی کو آخری اوور میں 27 رنز درکار تھے۔ مہندر سنگھ دھونی نے رشی دھون کی پہلی گیند پر چھکا ضرور لگایا لیکن وہ اپنا کرشمہ نہ دہرا سکے اور ایک آسان کیچ کے ذریعے آؤٹ ہوگئے۔ دھونی کا آؤٹ ہونا تھا کہ چنئی کی امیدیں بھی ختم ہوگئیں۔ Punjab Kings Beat Chennai Super Kings by 11 runs

پنجاب کی آٹھ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے جبکہ اتنے ہی میچوں میں چنئی کی چھٹی شکست۔ شکھر نے اپنے 200ویں آئی پی ایل میچ کا جشن آئی پی ایل میں 6000 رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹی 20 کرکٹ میں 9000 رن بھی پورا کرکے منایا۔ شکھر نے اننگ کا آغاز کیا اور آخر میں ناقابل شکست پویلین لوٹے۔ شکھر نے 59 گیندوں پر 88 رنز میں نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ بھانوکا راجا پاکسے نے 32 گیندوں پر 42 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ لیام لیونگسٹن نے صرف سات گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے۔ Punjab Kings vs Chennai Super Kings

کپتان مینک اگروال نے 21 گیندوں میں 18 رنز بنائے۔ آئی پی ایل میں یہ پہلا موقع ہے جب پنجاب اپنی اننگ میں پانچ سے کم وکٹ گنوایا ہے۔ شکھر اور بھانوکا راجا پاکسے نے دوسرے وکٹ کے لیے 90 رنز کی شراکت داری کی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ رابن اتھپا ایک رن بنانے کے بعد سندیپ شرما کی گیند پر رشی دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مچل سینٹنر نو رنز بنا کر فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ شیوم دوبے آٹھ رنز بنا کر رشی دھون کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ چنئی کا تیسرا وکٹ 40 کے اسکور پر گرا۔ لیکن رتوراج گائیکواڑ اور امباتی رائیڈو نے چوتھے وکٹ کے لیے 49 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

پنجاب کے کپتان مینک اگروال نے اس شراکت کو توڑنے کے لیے کگیسو ربادا کو لے کرآئے۔ گائیکواڑ نے ربادا پر چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر مینک کے ہاتھوں لپکے گئے۔ گائیکواڑ نے 27 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ ایک سرے پر جم کر کھیل رہے رائیڈو نے سندیپ سنگھ کے اننگ کے 16ویں اوور میں لگاتار تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر 23 رنز بنائے۔ چنئی کو آخری چار اوور میں 47 رنز درکار تھے۔ ارشدیپ نے اننگ کا 17 واں اوور بہتر ڈالا۔ اب چنئی کو تین اووروں میں 41 رنز درکار تھے۔ ربادا نے 18ویں اوور میں رائیڈو کے اسٹمپ بکھیردئے۔

امباتی رائیڈو نے 39 گیندوں پر سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 78 رنز کی دھماکہ خیز اننگ کھیلی۔ رائیڈو کے آؤٹ ہونے کے بعد مہندر سنگھ دھونی میدان میں پہنچے۔ چنئی کو آخری دو اووروں میں 35 رن چاہیے تھے۔ اب چنئی کو آخری اوور میں 27 رنز درکار تھے۔ دھونی نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگایا۔ دوسری گیند وائیڈ تھی۔ اگلی گیند ڈاٹ رہی۔ لیکن اس کی اگلی گیند پر دھونی کیچ اچھال گئے۔ کپتان رویندرا جڈیجہ نے پانچویں گیند پر چھکا لگایا لیکن تب تک بازی ہاتھ سے نکل چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022 37th Match: لکھنؤ نے آئی پی ایل کے میچ میں ممبئی کو چھتیس رنز سے شکست دی

دھونی نے 12 رن بنائے جبکہ جڈیجہ 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب کی جانب سے ربادا اور رشی دھون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایک وقت کے لیے ایسا لگ رہا تھا کہ چنئی نے پنجاب کے بلے بازوں کو اپنے قابو میں کر لیا ہے لیکن پھر دھون اور راجا پاکسے نے وار کیا، اس کے بعد ایسا لگا کہ چنئی کے بلے باز ناکام ہو رہے ہیں، تب رائیڈو نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا دیا۔ تاہم آخر میں پنجاب کے گیند بازوں نے واپسی کی اور میچ پنجاب کے جھولی میں جاگرا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.