ETV Bharat / sports

Prithvi Shaw شا گھٹنے کی انجری کے باعث ون ڈے کپ سے باہر - نارتھمپٹن ​​شائر کے ہیڈ کوچ جان سیڈلر

نوجوان ہندوستانی بلے باز پرتھوی شا گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ میں جاری رائل لندن ون ڈے کپ کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔

شا گھٹنے کی انجری کے باعث ون ڈے کپ سے باہر

author img

By

Published : Aug 16, 2023, 10:55 PM IST

نارتھمپٹن:نارتھمپٹن ​​شائر کے ہیڈ کوچ جان سیڈلر نے ایک بیان میں کہا، ’’پرتھوی نے اپنے مختصر اسپیل میں کلب پر بہت بڑا اثر ڈالا ہے۔ یہ شرم کی بات ہے کہ وہ باقی ٹورنامنٹ میں ہمارے ساتھ نہیں رہیں گے۔ وہ ایک بہت ہی شائستہ نوجوان ہے، وہ بہت قابل احترام ہے اور نارتھمپٹن ​​شائر کی نمائندگی کرنے کے موقع کے لیے بہت مشکور رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میدان پر ان کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ، ہمارے ڈریسنگ روم میں بھی ان کا بہت بڑا اثر تھا۔ کوئی بھی ان سے زیادہ میچ جیتنے کی تڑپ نہیں رکھتا تھا اورانہوں نے ایسا کرنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ہم ان کی صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہم انہیں جلد ہی دوبارہ رنز بناتے ہوئے دیکھیں گے۔

شا نے گزشتہ ہفتے نارتھمپٹن ​​شائر کے لئے کھیلے گئے تیسرے میچ میں 153 گیندوں پر ریکارڈ 244 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سمرسیٹ کے خلاف 87 رنز سے جیت دلائی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ڈرہم کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup at Taj Mahal آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل پہنچی، سیلفی کے لیے سیاحوں کا ہجوم

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے علاوہ سلیکٹرز نے ایشین گیمز کے لئے منتخب کردہ ٹیم میں بھی شا کو نظر انداز کیاتھا۔ قابل ذکر ہے کہ 23 ​​سالہ شا نے آخری بار جولائی 2021 میں سری لنکا کے دورے پر ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.