میلبورن: وراٹ کوہلی نے ہفتہ کے روز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں بھارتی میڈیا کے ساتھ اپنی 34 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ' 13 نومبر کو بھارت کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وہ اس سے بھی بڑا کیک کاٹنا پسند کریں گے۔ Preferably I would have liked to cut one cake, says birthday boy Kohli
کوہلی نے مسکراتے ہوئے کہاکہ 'ایم سی جی میں کیک کاٹنا اچھا تجربہ ہے، لیکن میں ایک اور کیک کاٹنا چاہتا ہون۔' آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ وہ کس کیک کی بات کر رہا ہے۔ بتادیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آئندہ اتوار 13 نومبر کو کھیلا جائے گا اور کوہلی فائنل میں بھارت کی جیت کے بعد کیک کاٹنے کی بات کر رہے تھے۔ کوہلی کے کیک کاٹنے سے پہلے ہی بھارت اپنا پریکٹس سیشن ختم کر چکا تھا۔
اس موقع پر روی چندرن اشون نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ سابق کپتان نے ڈریسنگ روم میں بھی کیک کاٹا۔ جب اشون سے پوچھا گیا کہ ٹیم کوہلی کی سالگرہ کیسے منا رہی ہے، تو انہوں نے کہا ’’ہاں، ہم کیک لائے تھے۔ رشبھ لے آیا ہم نے پریکٹس سے ٹھیک پہلے کیک کاٹا تھا۔'
آسٹریلیا کا دورہ کرنے والا ایک صحافی ایک کیک لے کر آیا جبکہ ایک اور صحافی نے اسے ایک خصوصی پینٹنگ دی جو اس نے جے پور سے خریدی تھی۔ کیک لانے پر صحافی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کوہلی نے کہاکہ بھائی بہت اچھا کیک لایا ہے۔ بہت بہت شکریہ یہ بہت لذیذ ہے۔' کسی نے ان سے گروپ فوٹو کی درخواست کی تو وہ فوراً مان گئے۔ انہوں نے آٹو گراف دیے اور یوٹیوب چینلز پر سالگرہ کے پیغامات پر اظہار تشکر کیا۔ کوہلی بہت خوش نظر آئے۔ ٹیم جیت رہی ہے اور کوہلی رنز بنا رہے ہیں تو یہ ان کے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔
مزید پڑھیں: