ETV Bharat / sports

ایک اور بھارتی کرکٹر کورونا پازیٹیو

author img

By

Published : May 8, 2021, 10:54 PM IST

نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور انگلینڈ دورے کے لیے اسٹینڈ بائے کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں منتخب کئے گئے تیز گیند باز پرسِدھ کرشنا بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے۔

تیز گیند باز پرسِدھ کرشنا
تیز گیند باز پرسِدھ کرشنا

آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلنے والے تیز گیند باز پرسِدھ کرشنا کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد اب اس بات کا شبہ ہے کہ وہ انگلینڈ دورے پر ٹیم کے ساتھ نہیں جا سکیں گے۔

پرسدھ کرشنا کے کے آر کے چوتھے کھلاڑی ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے ورون چکرورتی، سندیپ واریئر اور نیوزی لینڈ کے ٹِم سائیفرٹ اس وبا کی زد میں آچُکے ہیں۔

پرسِدھ کرشنا آئی پی ایل کے دوران احمد آباد میں پوری ٹیم کے مستقل طور سے ہوئے ٹیسٹ میں ورون اور سندیپ کے متاثر ہونے کے بعد نگیٹیو آئے تھے۔

بی سی سی آئی اور کے کے آر کے ذرائع کے مطابق پرسِدھ اپنے گھر بنگلور میں واپسی پر ہوئے ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ فرنچائزی کے ذرائع نے بتایا کہ بایو ببل چھوڑنے تک وہ ٹھیک تھے۔

بی سی سی آئی ذرائع نے کہا کہ پرسدھ کرشنا کی انگلینڈ کے لیے پرواز بھرنے سے پہلے رپورٹ نگیٹیو آنی ہوگی۔وہ ردھیمان ساہا کی طرح فٹنیس کلیئرنس کے ماتحت ہوں گے جو آئی پی ایل بایوببل میں رہتے ہوئے پازیٹیو پائے گئے تھے۔ ٹھیک ہونے کے لئے ان کے پاس صرف تین ہفتے کا وقت باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.