ETV Bharat / sports

Hyderabad Cricket Association ٹکٹ کے حوالے سے بھگدڑ میں تین ایف آئی آر درج - FIR registered against Mohammad Azharuddin

ٹکٹوں کے لیے بھگدڑ میں پولیس نے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر محمد اظہر الدین اور دیگرعہدیداروں کے خلاف تین الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں۔ FIR registered against Mohammad Azharuddi

Police case registered against Hyderabad Cricket Association for cheating
ٹکٹ کے حوالے سے بھگدڑ میں تین ایف آئی آر درج
author img

By

Published : Sep 23, 2022, 6:13 PM IST

حیدرآباد: بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان اتوار کو یہاں کھیلے جانے والے ٹی20 کرکٹ میچ کے ٹکٹ کے تعلق سے بھگدڑ میں پولیس نے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر محمد اظہر الدین اور دیگر عہدیداروں کے خلاف تین الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں۔ Police case registered against Hyderabad Cricket Association for cheating

پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ کرکٹ شائقین کی شکایت پر مقامی پولیس نے جمعرات کی رات ایف آئی آر درج کی۔ شائقین کا الزام ہے کہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کو کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کی جا رہی ہے، اور کرکٹ ایسوسی ایشن اس معاملے میں لاپرواہی برت رہی ہے۔

یہ بھی الزام ہے کہ سکندرآباد کے جم خانہ گراؤنڈ میں ٹکٹ فروخت کرنے والے مرکز میں انتہائی ناقص انتظامات کیے گئے تھے جہاں پر انتشار پسند عناصر کا غلبہ تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت کے دوران بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس میں دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ہندوستان آسٹریلیا میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، حالانکہ اس کے لیے کوئی ڈیٹا عام نہیں کیا گیا تھا، جس کے بعد ٹکٹوں کی فروخت پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.