ETV Bharat / sports

U19 World Cup 2022 Final: پی ایم مودی نے خطاب جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی - انڈیا انڈر 19 ٹیم کے لیے انعام کا اعلان

بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر ریکارڈ پانچویں مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ ورلڈ کپ جیتنے پر بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ BCCI Announces reward for India U19 Team

پی ایم مودی نے خطاب جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی

author img

By

Published : Feb 6, 2022, 9:59 AM IST

ویسٹ انڈیز کے اینٹیگا کے نارتھ گراؤنڈ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر ریکارڈ پانچویں مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا۔ India wins U19 World Cup for fifth time

اس موقع پر بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کے ہر رکن کے لیے 40 لاکھ روپے اور معاون عملے کے لیے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کر کے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔ PM Modi congratulates India U19 Team

ٹوئٹ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا کہ 'ہمیں اپنے نوجوان کرکٹرز پر فخر ہے۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد۔ اعلیٰ سطح پر ان کی شاندار کارکردگی ظاہر کرتی ہے کہ بھارتی کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔' PM Modi On India U19 Team

بشکریہ پی ایم مودی ٹوئٹر
بشکریہ پی ایم مودی ٹوئٹر

فائنل میچ میں بھارت کی جیت کے بعد بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ٹویٹ کیا 'انڈر-19 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممبران کو بی سی سی آئی 40-40 لاکھ روپے نقد انعام اور سپورٹ سٹاف کو 25-25 لاکھ روپے دے گی۔'

یہ بھی پڑھیں: ICC U19 World Cup 2022 Final: بھارت پانچویں بار بنا چیمپئن

آپ کو بتا دیں کہ بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل ٹیم انڈیا سال 2000، 2008، 2012 اور 2018 میں ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ India U19 Beat England in Final

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.