ETV Bharat / sports

Peshawar Zalmi beat Islamabad United بابر کی ٹیم نے شاداب کی ٹیم کو پی ایس ایل سے باہر کردیا - Peshawar Zalmi first team complete 50 wins in PSL

پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے پی ایس ایل سے باہر کردیا۔ Peshawar Zalmi beat Islamabad United by 12 runs

Zalmi beat United, Zalmi won by 12 runs
سنی خیز مقابلے میں بابر کی ٹیم نے شاداب کی ٹیم کو شکست دی
author img

By

Published : Mar 17, 2023, 12:34 PM IST

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلا ایلیمینیٹر میچ گذشتہ روز کھیلا گیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اس میچ میں آمنے سامنے تھیں۔ اس میچ میں بابر اعظم کی کپتانی میں پشاور زلمی نے شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر پی ایس ایل سے باہر کردیا۔ اس کے ساتھ ہی اب پشاور کی ٹیم دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے تیز شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 28 گیندوں پر 60 رنز جوڑے۔ صائم ایوب (23) بناکر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد کپتان بابر نے حسیب اللہ خان کے ساتھ مل کر اننگز کو کچھ آگے لے گئے۔ حسیب اللہ (15) پر شاداب خان نے آؤٹ کیا۔ حالانکہ بابر ایک سرے پر کھڑے رہے۔ پشاور کی ٹیم کا سکور 13 اوورز میں 137 رنز تک پہنچا کر بابر (64) پویلین لوٹے، انہیں بھی شاداب نے آؤٹ کیا۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد پشاور کا رن ریٹ سست ہوگیا اور بیک ٹو بیک وکٹیں بھی گرنا شروع ہوگئیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ایک وقت میں 200 سے آگے بڑھنے والی یہ ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 183 رنز بنا سکی۔ 184 رنز کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد کی پہلی وکٹ 13 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ رحمان اللہ گرباز (10) رنز بناکر جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد الیکس ہیلز اور صہیب مقصود کے درمیان 115 رنز کی شراکت نے اسلام آباد کے لیے جیت کی راہ ہموار کی۔ آخر میں اسلام آباد کو 6 اوورز میں صرف 56 رنز درکار تھے اور اس کی 9 وکٹیں باقی تھیں۔ یہاں صہیب مقصود (60) رنز پر آؤٹ ہوئے اور پھر وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مقصود کے آؤٹ ہونے سے اسلام آباد نے 27 گیندوں پر صرف 26 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں۔ یہیں سے جیت اس ٹیم کے ہاتھ سے پھسل گئی۔ آخری دو اوورز میں شاداب خان نے 12 گیندوں پر 26 رنز ضرور بنائے، لیکن یہ کافی نہیں تھے اور اسلام آباد کو 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پشاور کی جانب سے عامر جمال اور سلمان ارشاد نے دو دو جب کہ عمر زئی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.