جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ڈیرن سیمی نے کہا کہ 'نیوزی لینڈ کی ٹیم کا واپس جانا بہت مایوس کن ہے، میں نہیں سوچ سکتا کہ ایسا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔'
ان کا کہنا تھا کہ 'جتنی پی سی بی، حکومت اور سیکیورٹی فورسز نے کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششیں کی ہیں یہ بہت زیادہ مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 سال سے پاکستان آرہا ہوں، پی ایس ایل کا پہلا فائنل جب لاہور میں کھیلا جارہا تھا تو ہمارے ذہن میں سیکیورٹی کی کوئی فکر نہیں تھی۔'
ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پہلے لوگ پوچھتے تھے کیا پاکستان جانا محفوظ ہے مگر اب جب کرکٹرز پاکستان جانے کے بارے میں پوچھتے ہیں تو سیکیورٹی نہیں کھانے پینے کی جگہوں کے بارے میں سوالات کرتے ہیں۔' ان کا کہنا تھا کہ 'لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ گزشتہ 6 سالوں میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ میں بھی حملے ہوئے ہیں۔'
انگلینڈ کے ساتھ پاکستان میں میچ کھیلنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'اگر کہیں بھی سکیورٹی خدشات ہوں تو اس سے نمٹنا ہوتا ہے تاہم اگر منتظم یقین دہانی کرائے تو اس کی بات بھی ماننی چاہیے۔'
یہ بھی پڑھیں: New Zealand abandon tour of Pakistan: نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا
واضح رہے کہ 'جمع کو نیوزی لینڈ نے راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے پہلے یک روزہ میچ سے چند لمحے قبل ہی سیکیورٹی خطرے کے باعث دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
(یو این آئی)